ETV Bharat / city

گیا: یوم جمہوریہ کے جشن میں ڈوبا - عظیم مجاہد آزادیوں

ضلع گیا میں یوم جمہوریہ کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ضلع کی اہم تقریب گاندھی میدان میں واقع ہری ہر سپرامنیم اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں پرچم کشائی کے ساتھ ثقافتی تقریب منعقد ہوئی۔

Rapublic day
یوم جمہوریہ
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 1:23 PM IST

گیا کی اہم تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مگدھ کمشنر مینک وروڑے شریک ہوئے اور انہی کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوئی۔ اس سے قبل کمشنر نے پریڈ کا جائزہ لیا اور جوانوں کی سلامی قبول کی۔ پرچم کشائی کے بعد کمشنر نے اپنے خطاب میں عظیم مجاہد آزادیوں کی قربانیوں کو یاد کیا اور باشندوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔

یوم جمہوریہ

انہوں نے اس موقع پر ضلع میں ہو رہے ترقیاتی کاموں کو گنواتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی موجودہ برائیوں کے خاتمے کے لیے بھی حکومت و انتظامیہ نے مہم چلائی ہے۔ اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کو آگے بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے اور ترقی کی دوڑ میں بہار کو آگے لے جانے کے لیے ہر فرد کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے جو ہدف مقرر کیا ہے انہیں وقت مقررہ پر پورے کر لیے جائیں گے۔ بہتر کام کی وجہ سے ہی عوام کا اعتماد حکومت اور انتظامیہ پر پڑھا ہے۔ حالانکہ ان کے خطاب کے دوران ضلع میں ترقی کی شرح گزشتہ ایک برس میں کیا رہی ہے یا پھر کورونا وبا کے دوران کتنے خرج عوام الناس میں ہوئے اس کی تفصیل نہیں تھی۔

کمشنر کے خطاب کے بعد مختلف کاموں میں نمایاں کردار پیش کرنے والوں کو اعزاز بخشا گیا اور ساتھ ہی پریڈ میں میں بہترین مظاہرہ کرنے والی ٹکڑی کو بھی اعزاز بخشا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 72 ویں یوم جمہوریہ کا جشن

پرچم کشائی کے بعد نکلی دلکش جھانکیں

ہری ہر سپرمنیم اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کے بعد مختلف محکموں کی دلکش جھانکیں نکالی گئیں۔ اس میں خاص طور سے شراب بندی، ڈی آرڈی اے، سوچ بھارت مشن نگر گم، زراعت، کرو نا سے بچاؤ پر محکمہ ہیلتھ کی بیداری مہم، محکمہ ایجوکیشن، جیویکا وغیرہ کی جھانکی شامل تھی۔ بہترین جھانکی کو روایت کے تحت انعامات سے نوازنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے وہیں اس پوری تقریب میں مگدھ آئی جی امیت لوڑھا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ، ایس ایس پی ادتیہ کمار، سٹی ایس پی راکیش کمار، نگر آیوکت ساون کمار سمیت ضلع سطحی سبھی اعلیٰ افسران اور شہر کے عام و خاص افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.