ETV Bharat / city

ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹرمعطل - کووڈ ۔19

کورونا وائرس کی روک تھام میں رخنہ ڈالنے اور اپنے فرائض کو صحیح طریقے سے انجام دینے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔

اپرواہی برتنے کے سبب ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر شیوشنکر جھا معطل

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 2:15 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کی سفارش پر بارہ چٹی کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر شیوشنکر جھا کو معطل کردیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کو کورونا وائرس کی روک تھام میں رخنہ ڈالنے اور اپنے فرائض صحیح طریقے سے نہ نبھانے کے معاملے پر معطل کیاگیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ کے ذریعے محکمہ کو مکتوب بھیجاگیاتھا۔

جس میں ڈاکٹر شیوشنکر جھا میڈیکل آفیسرو انچارج کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بارہ چٹی گیا کو کووڈ ۔19 پر قابو پانے میں رخنہ ڈالنے اور عوام کو اس وائرس کی زد میں لانے کا الزام لگاتھا، ڈی ایم نے ڈاکٹر پر تادیبی کارروائی کرنے کی سفارش کی تھی۔

جس کے سبب ڈاکٹر شیو شنکر جھا سے محکمہ جاتی مکتوب 447 مورخہ 2 اپریل کے ذریعہ وضاحت طلب کی تھی۔ ڈاکٹر شیو شنکر جھا سے موصولہ وضاحت کا جائزہ میں یہ واضح ہوا کہ ڈاکٹر کووڈ 19 کے مریضوں کے تئیں حساس نہیں ہیں۔

اسی کے ساتھ ڈاکٹر کو ڈیوٹی کے معاملے میں بھی سراسر غفلت کا مرتکب پایا گیا۔اس وقت بہار میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے کادی کو ششیں کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں ڈاکٹر جھا کے اقدامات، مریضوں سے بے حسی، ڈیوٹی سے نظراندازگی اور حفظان صحت کے تعلق سے غفلت برتنے کامعاملہ صحیح پایاگیاہے۔

ان حالات کے پیش نظر ڈاکٹر شیوشنکر کو بہار گورنمنٹ ملازم (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) قواعد 2005 کے ضابطہ 9کے تحت فوری طور پرمعطل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جھا کو بہار گورنمنٹ سرونٹ (درجہ بندی ، کنٹرول اور اپیل) رولز 2005 کے قاعدہ 10 کے تحت صرف زندگی بسر کے لئے پینشن دیا جائے گا۔

معطلی کی مدت کے دوران ڈاکٹر جھا کو صدر دفتر جوائنٹ سکریٹری میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ان کے خلاف الگ سے تادیبی کارروائی بھی کی جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.