ETV Bharat / city

محلے کے روزہ دار افطار کے لیے مساجد نہیں پہنچے - اجتماعی افطار کا نظارہ دیکھنے کو نہیں ملا

گیا میں اجتماعی افطار کانظارہ دیکھنے کو نہیں ملا، سوشل ڈسٹینس کا خیال کرتے ہوئے روزے داروں نے گھروں پرہی پہلے روزے کا افطار کیا۔

pray at home, feed iftar at home
محلے کے روزہ دار افطار کے لیے مساجد نہیں پہنچے
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 10:53 AM IST

افطار کے وقت کھانے پینے کے لوازمات روزے دار کو دوگنی فرحت بخشتے ہیں۔آج رمضان کا پہلا روزہ ختم ہوا، لاک ڈان کی وجہ سے اجتماعی افطار کا نظارہ دیکھنے کو نہیں ملا۔

ویڈیو

شہر گیا کی ایک روایت رہی ہے رمضان کے پہلے عشرے میں ہرگھر سے کم از کم ایک فرد افطار لیکر مسجد پہنچتاہے اور پھر وہیں مسجد کے امام ومؤذن سمیت وہاں پہچنے والے روزہ داروں کے ساتھ افطار کرتا ہے تاہم اس بار کا روزہ ایک خطرناک وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران شروع ہوا ہے اور وبا کی وجہ سے ملکی سطح پر لاک ڈان نافذ ہے جسکی وجہ سے مسجدیں عام وخواص کے لیے بند ہیں، مسجدوں میں موجود اسٹاف ہی مسجد میں عبادت اور بقیہ کاموں کوانجام دے رہے ہیں۔

ہفتہ کو پہلے روزے کی افطار میں مسجدوں میں محلے یا اطراف کا ایک بھی فرد نظرنہیں آیا، مسجد میں موجود حضرات ہی افطار کرتے نظرآئے۔ مسجدوں اور گھروں میں افطار سے قبل کوروناوائرس سے نجات کی خصوصی دعائیں کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.