ریاست بہار کے ضلع گیا میں بدمعاشوں سمیت بغیر ہیلمیٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف گاڑی چیکنگ مہم چلائی گئی۔
پولیس نے اس دوران بغیر کاغذات اور بناہیلمیٹ گاڑی چلانے والوں سے جرمانہ بھی وصولا۔
گیا ضلع کے مختلف تھانوں میں گاڑی چیکنگ مہم چلائی گئی اور نئے ٹرافیک قوانین کے تحت جرمانہ بھی وصولا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی کی ہدایت پر موٹر سائیکل چیکنگ کے ذریعے بدمعاش گینگ پر شکنجہ کسنے کے لئے یہ طریقہ اکتیار کیا گیا ہے۔
گیا ضلع میں ان دنوں مجرمانہ واردات کو زیادہ تر بدمعاش موٹرسائیکل سےانجام دے رہے ہیں، شہر میں پیدل چلنے والوں سے موبائل، پیسوں کے چھیننے کی واردات کوانجام دینے والے بدمعاشوں کا ایک گروہ شہرمیں سرگرم ہے۔ سی ٹی ڈی ایس پی راج کمارساہ نے بتایا کہ شہر کے سبھی تھانوں کے باہر چیکنگ لگائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پرگیہ نے پارلیمنٹ میں معافی مانگی
بدمعاشوں کے خلاف پولیس کی بڑی کاروائی چل رہی ہے۔چیکنگ کے دوران کئی چوری کی گاڑیاں بھی ضبط ہوئی ہیں۔اسکے علاوہ جنکے پاس کاغذات کی کمی تھی اور جو بغیرہیلمیٹ کے موٹرسائیکل چلارہے ہیں ان پر نئے قوانین کے تحت جرمانہ عائد کیاجارہاہے۔