ETV Bharat / city

گیا: فائرنگ کرنے والے دو بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کیا - بہار کے ضلع گیا کا واقعہ

فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کرنے والے بدمعاش گرفتار ہو چکے ہیں، نو اگست کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Police arrested two thugs who opened fire
فائرنگ کرنے والے دو بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کیا
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 10:47 PM IST

گیا کے مانپور میں کھلے عام فائرنگ کرنے والے دو بدمعاشوں کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ گزشتہ نو اگست کو مانپور میں بدمعاشوں کی فائرنگ میں ایک نوجوان شدید طور سے زخمی ہو گیا تھا، اس واقعہ کا ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔

سٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ نو اگست کو بنیادگنج تھانہ حدود کے گوپال گنج محلے کے نزدیک کئی بدمعاشوں کے ذریعے فائرنگ کی گئی تھی۔ اس معاملے میں بنیادگنج تھانہ انچارج کے ذریعے کاروائی کرتے ہوئے انل سنگھ اور راجیو سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ اس واقعہ میں شامل اور دوسرے بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ آپسی تنازع اور چپقلش کو لیکر فائرنگ کی گئی تھی۔ ویڈیو فوٹیج کے تحت دونوں بدمعاشوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔

سٹی ایس پی نے نیز یہ بھی کہا کہ فائرنگ کرنے کے علاوہ ان کے ذریعہ شراب کے نشے میں عام مسافروں کو بھی پریشان کیا گیا ہے۔ مارپیٹ کے ساتھ ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔ گرفتار بدمعاشوں کے خلاف شراب ایکٹ بھی لگایا گیا ہے۔

واضح ہو کہ بہار میں شراب پینا اور فروخت کرنا دونوں قانونا جرم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.