ڈومریا سی آر پی ایف بی 103 بٹالین، کوبرا 205 اور ضلع پولیس کی مشترکہ آپریشن کیا گیا اور ایک ماؤنواز کو گرفتار کر لیا گیا
اطلاعات کے مطابق پولیس کو ممنوعہ ماؤنواز تنظیم بھاکپا کے سرگرم رکن دنیش عرف ڈینجر ابن اندر دیو پاسوان کو خفیہ اطلاع کے بناء پر سدھ پور گاوں میں واقع راج کیل تھان مندر کے پاس سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
تھانہ انچارج ویدھیا پرساد نے بتایا کہ گرفتار ماؤنواز پولیس کودیکھ کرفرار ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن پولیس دستہ نے اس کا تعاقب کیا اور اسے اپنی گرفت میں لے لیا
پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ماؤنواز چھکربندھا کے کوکناگاوں کے قریب سی آرپی ایف اور ماؤنوازوں کے درمیان ہپوئے تصادم کااہم ملزم ہے، اس کے علاوہ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے گرفتار ماؤنواز سے پوچھ تاچھ کی ہے۔
جبکہ ماؤنواز کا بھائی پرمود پاسوان کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کو پولیس نے گھر سے گرفتار کیا ہے۔