کیمور پولیس کو چوری ہونے والی موٹر سائیکل پلاٹینا کی کھوج کر رہی تھی، درایں اثنا پولیس کو موٹرسائیکل چوروں کے گروہ کا پتہ چل گیا۔
پولیس نے چور کے گروہ سمیت آدھا درجن سے زائد چوری کی ہوئی موٹر سائیکل بھی ضبط کی ہے۔
دراصل پورا معاملہ اس طرح سے سامنے آیا۔
بھگوان پور پولس کو ایک خفیہ اطلاع ملی کے بکھار باندھ رہاٸشی روشن کمار کے پاس بھبھوا سے چوری گئی موٹر بجاج پلاٹینا دیکھی گئی ہے۔
خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماری کے دوران گھر سے ہی پولس نے موٹر سائیکل و روشن کمار کو حراست میں لے لیا۔
اس کے بیان پر شیوپرکاش، جیتندر کمار وغیرہ کو گرفتار کیا، اب ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:سال 2020 میں کئی عظیم شخصیات نے دنیا کو الوداع کہہ دیا
گرفتار ملزمین کے پاس سے چوری کی قریب پانچ موٹرساٸکل کے علاو ہ درجنوں موباٸل کو بھی ضبط کیا گیا۔
گرفتار افراد نے پولیس کے سامنے تقریباً سو موٹر سائیکل اور بڑی تعداد میں چوری کیا ہوا موبائیل بھی ضبط کیا ہے۔