ETV Bharat / city

گیا: کورونا وائرس کا مشتبہ مریض اسپتال میں داخل

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 6:28 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:01 PM IST

میانمار سے بہار کے گیا بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی ایک مسافر کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Passenger infected with Corona virus arrives at Gaya Airport
کورونا وائرس سے متاثر مسافر گیا ایئرپورٹ پہنچا

اے این ایم سی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے کرشنا نے بتایا کہ 'یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ گیا بین الاقوامی ہوائی ڈہ پر کی جارہی تھی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'میانمار سے آئے دو گروپ کے تیس مسافروں میں سے ایک مسافر پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شک کی بنیاد پر اسے فوراً اے این ایم سی ایچ بھیجا گیا ہے۔'

ڈاکٹر کرشنا نے بتایا کہ 'مشکوک مریض کے خون کا نمونہ جانچ کے لیے پٹنہ واقع آر ایم آر آئی بھیج دیا گیا ہے اور رپورٹ آنے تک مذکورہ مریض کو علیحدہ وارڈ میں رکھا جائے گا۔'

واضح رہے کہ گیا میں کورونا وائرس سے متاثر دوسرے مشتبہ مریض کو داخل کرایا گیا ہے۔

چین میں کوروناوائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ووہان شہر سامنے آیا تھا۔ موجودہ وقت میں یہ دنیا کے 20 سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.