گیا کے مگدھ میڈیکل کالج میں سیاسی لیڈروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز بہار کے وزیر تعلیم کے بعد پپو یادو نے ہسپتال کا دورہ کیا۔
اس دوران پپو یادو ریاستی حکومت پر جم کر برسے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ مظفرپور اور مگدھ کمشنری میں اب تک تقریبا 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اموات کے لیے حکومت ذمہ دار ہے کیونکہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر نہیں بنایا گیا۔