ETV Bharat / city

Panchayat Election: گیا میں پنچایت انتخابات کے آٹھویں مرحلے میں ووٹنگ جاری - Gaya Panchayat Election

بہار میں گیا کے نکسل متاثرہ علاقوں میں پنچایت انتخابات کے آٹھویں مرحلے کے تحت آج ووٹنگ ہورہی ہے۔ بوتھ مراکز پر علی الصبح سے ہی بڑی تعداد میں لوگ پہنچ کر اپنے رائے حق دہی کا استعمال کر رہے ہیں، نکسلیوں کے بند کا اثر نہیں دیکھ رہا ہے۔

Panchayat Election in Bihar: Voting for the eighth phase of Panchayat elections continues in Gaya

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 12:44 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں آج دو بلاک میں پنچایت الیکشن کے تحت ووٹنگ ہورہی ہے۔ یہ دونوں بلاکس امام گنج اور ڈومریا نکسل سے متاثرہ علاقے ہیں، جہاں صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ ابھی تک کسی طرح کے کوئی ناخوشگوار واقعات کی اطلاع نہیں ہے۔

ویڈیو دیکھیے

گیا میں آٹھویں مرحلے کے تحت کل 26 پنچایت حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جس کے دونوں بلاکس میں تقریباً ڈھائی لاکھ ووٹرز ہیں۔

آج گیا میں پنچایت الیکشن اس لیے بھی زیادہ حساس ہے کیونکہ بھاکپا ماووادی کی طرف سے سہ روزہ بہار بندی کا آج دوسرا دن ہے نکسلیوں کی طرف سے پہلے ہی الیکشن کا بائیکاٹ کیا جاچکا ہے۔ تاہم ووٹرز بے خوف ہو کر ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

امام گنج گوریا بوتھس پر صبح سے ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئی۔ اس دوران خواتین کی بڑی تعداد کو دیکھا گیا۔ بوتھ نمبر 25 اور 26 میں پہلی بار ووٹنگ ہوئی تاہم بوتھ پر بڑی تعداد میں لوگ نظر آئے۔ پہلی مرتبہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچی ایشیکا اور پروین نے کہا کہ انکے گاؤں میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے نئے منتخب امیدواروں کو علاقہ کی ترقی کےلیے کام کرنے کا مشورہ دیا۔
مزید پڑھیں:

ساتھ ہی ووٹروں نے کہا کہ انہیں کسی کا خوف نہیں ہے کیونکہ یہ انکی ترقی کا معاملہ ہے جب تک گاؤں دیہات ترقی نہیں کریں گے اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ نکسل متاثر علاقے میں ووٹنگ کے پیش نظر ہر بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.