ETV Bharat / city

'مسلمانوں کی بدحالی و معاشی کمزوری کی ذمے دار سیکولرجماعتیں'

گیا کے شیرگھاٹی میں اسدالدین اویسی کے نشانے پر عظیم اتحاد رہا۔ اویسی نے مسلمانوں کی بدحالی کا ذمہ دار سیکولر جماعتوں کو ٹھہرایا۔ اویسی اپنے امیدوار کی حمایت میں گیا پہنچے تھے۔

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 11:04 PM IST

Owaisi Addressed public meeting
اسدالدین اویسی

گیا کے شیرگھاٹی اسمبلی حلقہ میں اے آئی ایم آئ ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر شہریت ترمیمی قانون، قومی شہری آبادی رجسٹر کو انتخابی مدا بنایا ہے۔ اس سے قبل عظیم اتحاد کے رہنماء بھی این آر سی اور این پی آر کے مسئلے پر بولنے سے پرہیز کر رہے تھے تاہم اویسی نے بہار میں ایک بار پھر اس مسئلے کو گرما دیا ہے۔

اسدالدین اویسی

اویسی پیر کو ضلع گیا کے شیرگھاٹی میں انتخابی جلسہ کو خطاب کرنے پہنچے تھے۔ یہاں سے ان کی پارٹی سے مسرور عالم امیدوار ہیں۔ اویسی نے رنگ لال ہائی اسکول کے میدان میں امڑے ازدہام سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ان پر نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی طرف سے الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ ایک پارٹی کے بی ٹیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد سیکولر جماعتیں بتائیں کہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں بہار میں بی جے پی اتحاد کو 39 سیٹیں کیسے ملی ہیں۔ آپ کا ووٹ کہاں گیا؟ مسلمانوں نے تو بڑھ چڑھ کروٹ کیا تو پھر مسلمانوں کو نظر انداز کیوں کیا گیا؟

اپنی برادری کے برابر کیوں نہیں سیٹیں مسلمانوں کو دی گئیں؟ انہوں نے آر جے ڈی، کانگریس اور جے ڈی یو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو فائدہ پہنچانے نہیں بلکہ نام نہاد سیکولر جماعتوں کی نیند حرام کرنے پہنچے ہیں۔ اویسی اپنے نصف گھنٹے کے خطاب میں حکمراں و حزب اختلاف دونوں رہنماؤں کے خلاف شدید نکتہ چینی کی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی اسکیم سے سیب کے تاجر ناخوش

واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے لیے تشہیری مہم سوموار کی شام سے بند ہوگئ ہے۔ 28 اکتوبر کو پہلے مرحلے کے لیے وؤٹ ڈالے جائیں گے۔ آخری دن ابھی پارٹیوں نے پوری طاقت جھونک دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.