ETV Bharat / city

گیا: نوشہ نے آن لائن نکاح پڑھا - coronavirus in gaya

کورونا وائرس کے پیش نظر 21 دن کے لاک ڈاؤن کے درمیان ریاست بہار کے گیا میں ایک جوڑے نے آن لائن شادی کی۔

آن لائن شادی
آن لائن شادی
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 9:01 PM IST

Updated : Mar 28, 2020, 9:29 AM IST

اکیس دنوں کے لاک ڈاون کے تحت اب شادیاں آن لائن ہو رہی ہیں۔ ضلع گیا کے رہنے والے شہنواز عالم قریشی نے سمستی پور کی رہنے والی راحت پروین سے آن لائن نکاح پڑھا ہے۔

نوشہ نے آن لائن نکاح پڑھا

کورونا وائرس کے خطرے سے محفوظ رہنے کے لئے عام زندگی بند کمروں میں قید ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اکیس دنوں کے لئے لاک ڈاون ہے۔ اس کا اثر شادیوں پر بھی پڑا ہے۔ جن کے گھروں میں ابھی شادی ہونی تھی ان میں زیادہ تر، نے تاریخ آگے بڑھائی ہے لیکن ایک جگہ آن لائن شادی کی رسم ادا کی گئی۔ ایسا ہی معاملہ ضلع گیا کے مفصل تھانہ حدود کے آبگلہ میں آیا۔ جہاں کلیم قریشی کے بیٹے محمد شہنواز عالم قریشی نے آن لائن نکاح پڑھا ہے۔

دراصل شہنواز کی شادی پچیس مارچ کو محمد والی احمد چھوٹی بلیا بیگوسرائے کی بیٹی راحت پروین سے ہونی تھی۔ لاک ڈاون کی وجہ سے بارات جانے کا سوال ہی نہیں تھا۔ ایسے میں تاریخ بڑھانے کی بات چل رہی تھی تبھی شہنواز عالم نے فیصلہ کیا کہ وہ نکاح آن لائن پڑھیں گے۔

شہنواز نے کہا کہ حالات مناسب نہیں ہیں اور ابھی کسی طرح سے بھی سماجی رابطہ نہیں بڑھنا چاہئے۔ اس لئے مناسب یہی سمجھ میں آیا کہ شادی کی رسم تو نکاح ہے اور شرعی اعتبار سے نکاح کی اجازت آن لائن پڑھنے کی ہے۔ اس لیے آن لائن نکاح پڑھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی تاریخ دو ماہ قبل سے متعین تھی ایسے میں وقت بڑھانے کا سوال نہیں تھا۔

Last Updated : Mar 28, 2020, 9:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.