ETV Bharat / city

کانگریس کے اجلاس کے بعد اتحاد کا فیصلہ ہوگا - باراچٹی بلاک کے کارکنوں سے خطاب

ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے باراچٹی بلاک کے کارکنوں سے خطاب کیا۔

Former Chief Minister Jeetan Ram Manjhi
ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 8:56 PM IST

سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی بہار اسمبلی انتخابات کو لیکر تیاریوں میں سرگرم ہیں ، بہار میں عظیم اتحاد کے ساتھ مانجھی رہیں گے یا نہیں اسکا فیصلہ کانگریس کی میٹنگ کے بعد ہوگا

ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے اسمبلی انتخابات کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے باراچٹی بلاک کے کارکنوں سے خطاب کیا۔

خطاب کے دوران مانجھی نے کہا کہ اگر اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کو عزت نہیں ملی تو وہ تیسرا محاذ تشکیل دیں گے اور یہ فیصلہ دہلی میں منعقد ہونے والے کانگریس کے اجلاس میں سونیا گاندھی کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی صدر اور سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کیا اور باراچٹی اسمبلی سیٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں نیز کارکنان کو اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں کئی اہم ہدایات بھی دیئے اور کمیٹی کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

جیتن رام مانجھی نے کہا کہ ضلع کی دس اسمبلی میں امام گنج ، ڈومریا ، بانکے بازار، گروا، ڈوبھی، بارا چٹی، بودھ گیا میں بوتھ کمیٹی کمزور ہے۔ اسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

پارٹی کے گیا ضلع انچارج نندلال مانجھی کو تمام اسمبلی حلقوں کی بوتھ کمیٹی کو مضبوط بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس موقع پر جیتن رام مانجھی نے کارکنوں کو کورونا وبا سے بچنے کے لیے بھی ہدایات دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی سرحد پر مرنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ضلع صدر ڈاکٹرصبغت اللہ خان عرف ٹوٹو خان سمیت متعدد ضلعی رہنماء بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.