ETV Bharat / city

جے ڈی یو اقلیتی سیل کی میٹنگ - JDU Minority

جنتادل یونائیٹیڈ کے اقلیتی سیل کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں اہم ایجنڈوں کے ساتھ اقلیتی طبقے کی خوشحالی و ترقی اور بنیادی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

جے ڈی یو اقلیتی سیل کی میٹنگ منعقد
جے ڈی یو اقلیتی سیل کی میٹنگ منعقد
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 12:28 PM IST

بہار کی حکمراں جماعت جنتا دل کے اقلیتی سیل کی ایک اہم میٹنگ شیرگھاٹی کے حمزہ پور میں اتوار کو منعقد ہوئی ، اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری وارث علی خان کی رہائش گاہ پر ضلع صدر اکرام الدین کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں کئی اہم ایجنڈوں کے ساتھ اقلیتی طبقے کی خوشحالی وترقی اور بنیادی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ۔ میٹنگ میں ریاستی وضلعی سطح کے رہنما وکارکنان شامل ہوئے۔ اس موقع پر ضلع کے شیرگھاٹی بلاک کے اقلیتی سیل کی کمیٹی کی بھی تشکیل کی گئی اور اسکا صدر محمدسرور امام انصاری کو منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کومضبوطی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے سبھی بلاکوں کے اقلیتی سیل کی کمیٹی کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے پنچائت کمیٹی کی تشکیل کریں اور وہ کمیٹیاں پھر اقلیتی سیل کی بوتھ سطح کی کمیٹی کی تشکیل کرے تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اقلیتی سیل کی اہم ذمے داری ہو، اقلیتی سیل اس مرتبہ ضلع سمیت مگدھ کمشنری کی سبھی سیٹوں پر مضبوطی فراہم کرنے میں لگی ہے ۔

ریاستی جنرل سکریٹری اقلیتی سیل وارث علی خان نے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'پارٹی کے کام کے ساتھ عوام کے درمیان کورونا سے بچاو اور بیداری کو لیکر بھی خصوصی بیداری مہم چلائیں، کورونا سے نمٹنے کے لیے بہار حکومت بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے۔

خود وزیراعلی نتیش کمار کورونا سے بچاو و راحت کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 'اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے مسائل کو حل کرانے کے ساتھ انکی خوشحالی وترقی کے لیے حکومت تک جے ڈی اقلیتی سیل مضبوطی سے بات پہنچارہاہے ۔حکومت نے متعدد اسکیموں کو نافذ کیا جو صرف اقلیتوں کے لئے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 'بہار کی ایک ایسی ریاست ہے جہاں اقلیتوں کے لیے کئی اسکیمیں چلتی ہیں، روزگار سے جوڑنے کے لیے وزیراعلی اقلیتی روزگار قرض منصوبہ چلایا جارہا ہے تاکہ اقلیتوں کوروزگار ملے۔'

نتیش کمار نے کہا کہ 'وزیراعلی نتیش کمار نے اقلیتوں کے لیے بڑا کام کیا ہے ایسے میں ہماری ذمے داری ہے کہ ہم سب ملکر ایک بار پھر وزیراعلی کے ہاتھوں کومضبوط کریں، بہار میں امن وامان کے ساتھ سب کے ساتھ برابری کاحق دلانے والے وزیراعلی کے ہاتھوں کو مضبوط کیا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس مرتبہ مگدھ اور ضلع گیا اپنے رہنماوں سے خالی نہیں ہوگا۔'

اس موقع پر آمس، شیرگھاٹی، ڈوبھی، گروا بلاکس کے اقلیتی سیل کے صدر سمیت حاجی عبدالقدوس انصاری نائب صدر بہار اقلیتی سیل، محمد نیازالدین، شمش رضا، محمد عمران خان ضلع جنرل سکریٹری، جاوید انصاری، محمد راشد، محمد شہنواز، عابد سراج وغیرہ کے علاوہ کئی رہنماء وکارکنان موجودتھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.