یہ تمام کارکنان پٹنہ صداقت آشرم کے لئے اتوار کی صبح روانہ ہوئے ہیں ۔
بہار اسٹیٹ کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام صداقت آشرم سے پیدل چل کر شہید اسمارگ ویدھان سبھا تک ویدنا مارچ جائیں گے۔
ویدنامارچ میں پوری ریاست سے کانگریس پارٹی کے تمام رہنما پٹنہ جمع ہوں گے۔ جہاں ریاستی حکومت کے خلاف پیدل مارچ کرکے مظاہرہ کریں گے۔
ضلع صدر گیا چندریکا پرساد یادو نے کہاکہ ان کے قافلے میں سینکڑوں گاڑیاں گیا سے روانہ ہوئی ہیں ۔اس کے علاوہ ضلع کے سبھی بلاکوں سے رہنماوکارکنان پٹنہ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔