ETV Bharat / city

سابق مرکزی وزیر کی قیادت میں 'جن سنواد یاترا' گیا پہنچی

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 8:57 AM IST

ریاست بہار میں رواں برس اسمبلی کا انتخاب ہونا ممکن ہے۔ ایسے میں سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیز ہے۔ بہار میں نئے اتحاد کی بھی راہ تلاشی جا رہی ہے۔ اس کی قیادت سابق مرکزی وزیر و سابق بی جے پی رہنماء یشونت سنہا کر رہے ہیں۔ اس کو لیکر یشونت سنہا بہار دورے پر ہیں '' بدلو بہار"جن سنواد یاترا'' کے تحت صوبے کے سبھی اضلاع میں جاکر عوام کی نبض ٹٹولنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Jan Samvad Yatra led by former Union Minister reached Gaya
سابق مرکزی وزیر کی قیادت میں 'جن سنواد یاترا' گیا پہنچی

ضلع گیا میں 'جن سنواد یاترا' پہنچ چکی ہے۔ 9 روزہ دورے کا پہلا اسٹاپ بودھ گیا میں ہے۔ یاترا کل دیر شام کو بودھ گیا پہنچی تھی، آج یہ سفر شیر گھاٹی سے ہوتے ہوئے سہسرام ​​کے لیے روانہ ہوگی۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا اس سفر کی قیادت کررہے ہیں۔ یاترا کا آغاز بہار میں اقتدار کی تبدیلی کی علامت جے پی کے مجسمہ پر پھول کی چادر چڑھا کر کیا گیا تھا۔ رہنماوں کے مطابق پٹنہ سے گیا کے سفر کے دوران عوام کی طرف سے زبردست خیرمقدم کیا گیا۔ یشونت سنہا نے کہا کہ بہار کے تمام اضلاع کو جن سنواد ریلی کے ذریعے جوڑا جایئگا۔

یہ بھی پڑھیں:

'لوگ صرف دولت کی سیاست کرتے ہیں'

انہوں نے کہا کہ ہم مسائل و ایجنڈوں پر مبنی صاف ستھری سیاست کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد نظام کو تبدیل کرنا ہے۔ ہم عوام کے تعاون سے بہار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔واضح رہے کہ یشونت سنہا نے بہار میں ایک نئے سیاسی محاذ کا اعلان کیا ہے۔ ان کا محاذ بہار اسمبلی میں الیکشن لڑے گا۔ اس میں سابق مرکزی و ریاستی وزرا سمیت کئی سابق رکن پارلیمنٹ و رکن اسمبلی ہیں۔ جس میں خصوصی طور سے سابق مرکزی وزیر ناگمنی ، دیویندر پرساد یادو، مسلم رہنما اشفاق رحمن ، بہار کے سابق وزیر نریندر سنگھ ، رینو کشواہا ، سابق ممبر پارلیمنٹ ارون کمار ، ستیانند شرما وغیرہ ہیں جو اس دورے کے ساتھ بھی ہیں۔

یشونت سنہا اور مورچہ کے قائدین عوام کی نبض پکڑنے کے لئے 15 جولائی تک سہسرام ، بھبھوا ، بکسر ، بھوج پور ، گوپال گنج ، موتیہاری ، مظفر پور ، حاجی پور وغیرہ کا دورہ کریں گے ۔ ان رہنماؤں کے حامی بھی اس محاذ کے بارے میں پرجوش ہیں۔ بہار کے سابق وزیر نریندر سنگھ نے کہا مورچہ میں شامل بیشتر رہنماؤں کی اپنی پارٹی ہے اور انہیں عوامی حمایت حاصل ہے۔ جس کی وجہ سے یہ مورچہ تبدیلی لا سکتا ہے۔ اشفاق الرحمن نے عوام سے کہا کہ وہ بہار میں سیاسی تبدیلی لانے کے لیے مورچہ کی حمایت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.