ETV Bharat / city

بیوی کا قتل کرانے والا شوہر گرفتار - gaya

بہار میں گیا شہر کے سول لائنس تھانہ علاقہ میں قریب آٹھ ماہ قبل ایک خاتون کی گمشدگی کے معاملے میں پولیس نے اس کے والد کو گرفتار کیا ہے۔

بیوی کا قتل کرانے والا شوہر گرفتار
بیوی کا قتل کرانے والا شوہر گرفتار
author img

By

Published : Dec 4, 2019, 11:07 PM IST

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو مشرا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اپریل ماہ میں سول لائنس تھانہ میں شوبھا کماری کی گمشدگی کا معاملہ درج کرایا گیاتھا۔ تحقیق کے دوران دو ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔ ان کے پاس سے خاتون کی موبائل ملی تھی۔

مسٹر مشرا نے بتایا کہ کچھ دن قبل شہرکے وشنو پد تھانہ کے تحت ایک خاتون کی لاش برآمدکی گئی ۔ شناخت کے دوران یہ بات نکل کر آئی کہ آٹھ ماہ قبل سول لائنس تھانہ میںشوبھا کماری کی گمشدگی کاجو معاملہ درج کرایا گیا ہے برآمد لاش مذکورہ خاتون کا ہی ہے۔ اس کے بعد تفتیش کے دوران شوہر کی شمولیت سامنے آئی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیوی کا قتل کرانے والا شوہر گرفتار

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ گیا شہر کے سول لائنس تھانہ کے تحت کوئری باری محلے کے رہنے والے انل کمار کی شادی گیا کے ہی کھر کھرا محلے کی شوبھا کماری کے ساتھ ہوئی تھی۔ اہلیہ کا دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کی وجہ سے شوہرکافی پریشان تھا۔ اسی وجہ سے اس نے دو لوگوں کو 25 ہزار روپے دے کر اپنی اہلیہ کا قتل کرا دیا۔

دریںا ثناء معاملے میں گرفتار شوہر انل کمار نے جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ اہلیہ کے ناجائز تعلقات گیا کے ہی رہنے والے ایک لڑکے کے ساتھ تھے۔ بار۔ بار منع کرنے کے بعد بھی اہلیہ نہیں مانی۔ اس کے بعد سپاری کلر کے ذریعہ بیوی کا قتل کروا دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.