ETV Bharat / city

ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کی ورچوئل میٹنگ کا اہتمام - ویکسینیشن مہم

گیا میں سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے کہا کہ ان کی پارٹی کے رہنما دلت اور اقلیتی آبادی والے علاقوں میں ویکسینیشن کو لے کر مہم چلائیں۔ غریبوں تک ہرحال میں ویکسین پہنچے۔ آج ہم پارٹی کی ورچوئل میٹنگ سے مانجھی خطاب کر رہے تھے۔

Holding a virtual meeting of the hindustani awam morcha secular
ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کی ورچوئل میٹنگ کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 8:17 AM IST

ہندوستانی عوام مورچہ کی ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں قومی صدر و سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے کارکنان کو لوگوں کے درمیان ویکسینیشن مہم چلانے پر زور دیا۔ مانجھی نے اپنی پارٹی کے کارکنان و رہنماؤں سے ورچوئل میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی دیکھا جا رہا ہے کہ افواہوں کی زد میں سب سے زیادہ دلت، مہادلت اور اقلیتی اکثریتی والے علاقے ہیں۔ ان علاقوں میں ویکسینیشن کی رفتار زیادہ نہیں ہے، ایسے میں ان کی پارٹی کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ سبھی علاقوں میں ویکسینیشن مہم چلائیں، لوگوں کے دلوں سے ڈر کو نکالیں اور زیادہ سے زیادہ ویکسین لینے پر لوگوں کو راضی کریں۔

ویڈیو

پارٹی کے جن رہنماوں اور کارکنان نے ویکسین نہیں لیا ہے وہ بھی آگے آئیں اور خود ویکسین لے کر لوگوں کو بتائیں کہ انہوں نے بھی لے لیا ہے، مانجھی نے اس کے ساتھ ہی ضلع میں پارٹی کو مضبوطی فراہم کرنے، عوام کے کاموں میں دلچسپی لینے اور خاص طور سے حکومت کے منصوبوں کی جانکاری عوام تک پہنچانے پر بھی زور دیا۔

مانجھی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے جن کی موت ہوئی ہے اور ان کے رشتے داروں کے پاس کورونا پوزیٹیو کی رپورٹ ہونے کے باوجود اگر ریاستی حکومت کی طرف سے چار لاکھ روپیے دی جانے والی مدد کا فائدہ نہیں ملا ہے تو متعلقہ افسران سے رابطہ کریں، مانجھی نے ہم پارٹی کے سبھی اسمبلی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر بھی زور دیا ہے، ضلع گیا میں امام گنج، ٹکاری اور بارہ چٹی اسمبلی حلقہ سے ہم پارٹی کے ایم ایل اے ہیں۔

واضح ہو کہ آج منگل کو ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر ضلع گیا کی ورچوئل میٹنگ ضلع صدر ڈاکٹر صبغت اللہ خان عرف ٹو ٹو خان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے ضلع و ریاستی سطح کے رہنماوں نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے بھی خطاب کیا۔ ساتھ ہی ضلع صدر ڈاکٹر صبغت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے ضلع میں ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر جصہ لیا اور گزشتہ برس لاک ڈاون میں جس طرح سے لوگوں کی خدمت کی تھی اس سے پارٹی مضبوط ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ انتخاب میں پارٹی نے ضلع میں تین سیٹوں پر جیت درج کر کے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس موقع پر ورچوئل میٹنگ میں خطاب کرنے والوں میں اجے سنگھ، دلیپ یادو، منا، اکرام خان، عظمت خان، شنکر مانجھی، نندلال مانجھی، نارائن مانجھی منی دیوی، پپو خان وغیرہ کا نام قابل ذکر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.