ETV Bharat / city

گیا: مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے گھر پر ویجلینس یونٹ کی چھاپہ ماری

گیا کی مگدھ یونیورسٹی میں غبن، بدعنوانی اور بدنظمی کے الزامات فہرست طویل ہے۔ اس سے قبل بھی یونیورسٹی فرضی ڈگری اورغبن کے معاملے میں اسپیشل ویجلینس یونٹ کے رڈار پر تھی۔

چھاپے ماری میں نقد روپے کی برآمدگی
چھاپے ماری میں نقد روپے کی برآمدگی
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 8:40 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپہ پڑا ہے۔ یہ کارروائی بہار کی اسپیشل ویجلینس یونٹ نے کی ہے۔ کارروائی صبح نو بجے سے شروع ہوئی جو دیر شام تک چلتی رہی۔

وائس چانسلر پر بحالی اور ترقیاتی کاموں سمیت ڈگری پرنٹ، امتحان کے سوالات کے کاغذات کی پرنٹنگ سمیت غیر قانونی طریقے سے سامانوں کی خریداری اور منافع کے لیے رشتہ داروں کو بڑی رقم دینے کے معاملے میں بدعنوانی اور غبن کا الزام ہے۔ وائس چانسلر پر بیس کروڑ روپے سے زیادہ غبن کا معاملہ ہے۔

چھاپے ماری میں نقد روپے کی برآمدگی

پروفیسر راجندر پرساد سمیت3 کے خلاف بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے معاملے میں خصوصی ویجلینس یونٹ نے آئی پی سی کی دفعہ 420, b 120 کے ساتھ ساتھ آر ڈبلیو کے سیکشن 12،13 اور 13b کے علاوہ پی سی ایکٹ 1988 کے تحت رواں برس فروری ماہ میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ اسی کے تحت اسپیشل ویجلینس یونٹ نے چھاپے ماری کی ہے۔

چھاپے ماری کے دوران ٹیم کو نہ صرف اہم کاغذات و ثبوت ہاتھ لگے ہیں بلکہ نقد رقم کے طور پر موٹی رقم کی بھی برآمد ہوئی ہے حالانکہ کتنی نقد رقم ملی ہے اس کی تصدیق ویجلینس کے افسران نے ابھی نہیں کی ہے لیکن اتنا ضرور کہا گیا ہے کہ نقد رقم کی گنتی کے لیے پیسے کاونٹ کرنے والی مشین بھی منگائی گئی ہے۔ وائس چانسلر سے پوچھ تاچھ جاری ہے لیکن وائس چانسلر زیادہ تر سوالوں کے جواب دینے سے بچتے ہوئے نظر آتے رہے۔

اگر تشفی بخش جواب ٹیم کو موصول نہیں ہوئے تو ٹیم وائس چانسلر کو حراست میں بھی لے کر پوچھ تاچھ کر سکتی ہے یا پھر ان سے مزید تفتیش کے لئے پٹنہ بھی بلایا جاسکتا ہے۔ ویجلینس کی ٹیم میں ایس پی سمیت ویجلینس کے ڈی ایس پی ابو ظفر امام بھی موجود تھے۔

اسپیشل ویجلینس یونٹ کی کارروائی سے مگدھ یونیورسٹی کے افسران اور ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر افسران کے خلاف کارروائی ہو چکی ہے. چر چا ہے کہ اس کارروائی میں بہت سے دوسرے رہنماؤں کا بھی نام آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:گیا: چھٹ تہوار کے موقع پر ہندو مسلم اتحاد کا مظاہرہ

یونیورسٹی کے دوسرے ملازمین اور عہدیدار بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی سابق وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے افسران کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.