ریاست بہار کے عازمین حج کے لئے ضلع گیا میں عید بعد یعنی کہ شوال ماہ سے ہی تیاریاں شروع ہو جایا کرتی تھیں۔
گیا ہوائی اڈے سے پندرہ ذیقعدہ کے بعد عازمین کی پرواز کا سلسلہ شروع ہو جاتاتھا۔
تاہم گزشتہ 2020 سے ہی عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ منقطع ہے۔ اس کی وجہ بھی کورونا وبا ہے جسنے نہ انسانی زندگی اور معیشت کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ مذہبی امور پر بھی قدغن لگایا ہے۔
کورونا بحران کی وجہ سے رواں سال حج میں بہار کے عازمین شریک نہیں ہو رہے ہیں۔
دراصل بہار کے عازمین کی پرواز گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہوتی تھی اور ہزاروں افراد اپنوں کو سفرحج پر روانہ کرنے کے لیے پہنچتے تھے۔
ان ایام میں یہاں کا نظارہ روح پرور اور قابل دید ہوتا تھا۔
گزشتہ دو برس سے گیا ہوائی اڈہ کا نظارہ بےنورہے۔ ان ایام میں ایرپورٹ کی خوشگوار فضا میں جہاں انتظامیہ اور ایئر پورٹ اتھارٹی کے افراد عازمین کی خدمت میں لگے ہوتے تھے۔ وہیں گیا اور اطراف کے لوگ رضاکارانہ طور پر عازمین کی خدمت میں مصروف ہوتے تھے۔
سبھی کو ملال ہے کہ وہ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے عازمین کی خدمت نہیں کرپارہے ہیں۔
کورونا بحران کے باوجود فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے رواں سال تین ہزار لوگوں نے رجسٹریشن کرایا تھا۔
سفر حج کے لیے روانہ ہونے کی پوری کارروائی کچھ یوں طرح تھی کہ عازمین حج سفر کی تاریخ سے دودن پہلے حج بھون پٹنہ پہنچتے تھے وہاں رپورٹنگ کرواکر پاسپورٹ لینے کے بعد یا تو اپنے گھروں کو واپس ہوجاتے یا پھر وہیں قیام کرتے۔
پرواز سے آٹھ گھنٹے قبل عازمین پٹنہ حج بھون یا اپنے گھر سے گیا ایئرپورٹ پر پہنچتے اور یہاں کچھ دیر قیام کے بعد وہ بورڈنگ پاس اور ٹکٹ لیکر ٹرمینل کے اندر داخل ہوتے۔
گیا ہوای اڈے پر قریب بیس دنوں تک پرواز کا سلسلہ چلتارہتاتھا۔ یہاں عازمین کے لیے بیس ہزار اسکوائر فٹ میں ایک عظیم الشان پنڈال بنتا جہاں قیام کیلئے مرد و خواتین کے لیے علیحدہ انتظام ہوتا ہے ۔نماز پڑھنے کی جگہ الگ سے ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: حجاج کے طیاروں میں تاخیر کا سلسلہ جاری
اسکے علاوہ عارضی وضو خانہ، بیت-الخلا و غسل خانہ وغیرہ بنائے جاتے تھے اور اسکی پوری تیاری عید بعد شروع ہوجاتی تھی تاہم کورونا وبا کی وجہ سے یہ سلسلہ رک گیا ہے۔