ETV Bharat / city

بدتر تعلیمی نظام کے خلاف ڈی ایم دفتر کا محاصرہ - people complaint against school management

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع ایک اسکول میں بدعنونی اور خستہ حال تعلیمی نظام سے متعلق مقامی افراد نے ڈی ایم سے شکایت کی۔

بدتر تعلیمی نظام کے خلاف ڈی ایم دفتر کا گھیراؤ

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 5:16 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:31 PM IST

گیا کے سیکڑوں مقامی افراد نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچ کر ضلع کے شمالی تھانہ حدود کے جولے بگہا گاؤں کے مڈل اسکول انچارج کے خلاف شکایت کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں تعلیمی نظام بہتر نہیں ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ہمیشہ دعوی کیا جاتا رہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اب پہلے سے بہتر نظام ہو چکے ہیں لیکن یہ دعوے جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔

بدتر تعلیمی نظام کے خلاف ڈی ایم دفتر کا گھیراؤ

سنیچر کے روز سیکڑوں مرد و خواتین ڈی ایم دفتر بہنچے اور ڈی ایم سے اسکول میں بدعنوانی اور تعلیمی سرگرمی بند ہونے کی شکایت کی۔ لوگوں نے ڈی ایم سے بتایا کہ اسکول میں تعلیمی سرگرمی کئی دنوں سے بند ہے۔ یہاں اسکول اگر کھلتے ہیں تو انچارج نہیں پہنچتے ہیں۔ مڈ ڈے میل کا کھانا بھی شیڈول کے تحت نہیں ملتا ہے، اگر کھانا بچوں کو ملتا بھی ہے تو وہ اچھے نہیں ہوتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے یہاں کے انچارج اسکول نہیں پہنچے ہیں۔ اسکول کمیٹی کی تشکیل نہیں ہوئی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ سے ملنے پہنچے مہیندر کمار آزاد نے کہا کہ ان کے گاؤں کے اسکول میں تعلیمی نظام ٹھپ ہونے کی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ انچارج کئی ماہ سے اسکول نہیں پہنچے ہیں۔ اسکول میں اکثر چوری کی شکایت سامنے آتی ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ مقامی سطح کے افسران سے بھی کئی بار شکایت کی جا چکی ہے تاہم کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سے امید ہے کہ وہ گاؤں کے بچوں کی تعلیم کا انتظام کرائیں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.