ETV Bharat / city

گیا : سرکاری اسکولوں کے طلبہ آن لائن کلاس کرنے سے محروم

گیا گائیڈینس پروگرام کے تحت آن لائن کلاس میں اردو کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے سوال پر افسران نے کہا کہ اردو ٹیچرز کی کمی کے باعث آن لائن اردو کا کلاس کرانے میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم کوشش کی جائے گی اردو کو بھی شامل کیا جائے۔

Government school students fail to take online classes
سرکاری اسکولوں کے طلبہ آن لائن کلاس کرنے سے محروم
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 6:56 PM IST

بہار میں اردو کو لے کر حکومت کی عدم توجہی تو پہلے سے ہی عام تھی لیکن اب ضلع گیا ایجوکیشن کی طرف سے شروع ہونے والی آن لائن کلاس میں بہار ایجوکیشن بورڈ کے نصاب کے تحت پڑھائے جانے والے سبھی مضامین کو شامل تو کیا گیا ہے لیکن اس میں اردو کی کلاس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اردو کو بہار ایجوکیشن بورڈ نصاب میں لازمی سبجیکٹ کی حیثیت حاصل ہے اور بڑی تعداد میں میٹرک کے امتحان میں طلبہ اردو کو لازمی مضامین میں شامل کرتے ہیں۔ حکومت بہار نے جہاں اکثر اردو کے تئیں اپنی عدم توجہی کا ثبوت دیا ہے تو وہیں اب ضلع گیا کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے اردو کے طلباء کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ویڈیو

اس سلسلے میں اردو کے فروغ پر کام کرنے والے افراد اور طلبہ نے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے ساتھ دانستہ طور پر ایک سازش ہوئی ہے۔ پہلے تو گزشتہ برس اسکول بورڈ سے اردو کی لازمیت پر سوال کھڑے کئے گئے اب جبکہ کورونا وبا کے قہر میں تمام لوگ ذہنی طور پر پریشان ہیں ایسے میں اردو طلباء کو آن لائن کلاس سے دور کرکے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

Government school students fail to take online classes
سرکاری اسکولوں کے طلبہ آن لائن کلاس کرنے سے محروم

اردو کے ٹیچرز کی کمی کے سبب آن لائن کلاس میں ہورہی ہے پریشانی
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب گیا پروگرام افسر سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اردو کے ٹیچرز کی کمی کے سبب آن لائن کلاس میں پریشانی ہورہی ہے۔ فی الحال اردو مضمون کا آن لائن کلاس تو نہیں ہوا ہے لیکن اردو ٹیچرز سے اپیل کی گئی ہے وہ آگے آئیں اور اردو طلباء کے چھوٹے ہوئے نصاب کو آن لائن مکمل کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاس میں پڑھانے کے لیے جنرل لیٹر نکال کر ٹیچرز کو بلایا گیا تھا لیکن اب اس کے لئے اقلیتی اسٹیٹس والے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو لیٹر لکھا جائے گا کہ وہ اردو پڑھانے والے اساتذہ کو یہاں دفتر بھیجیں تاکہ وہ آن لائن کلاس لے سکیں۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت اردو کے سوال پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ناگیندر پاسوان نے کہا کہ جو بہار ایجوکیشن بورڈ کا نصاب ہے اسی کے تحت آن لائن کلاس سبھی مضامین کا ہوگا. اسی پر نمائندہ نے بے باکی سے سوال کیا کہ تو آخر کیا وجہ ہے کہ نصاب میں اردو شامل ہونے کے باوجود اس کو آن لائن کلاس میں شامل نہیں کیا گیا ہے؟ جس پر ایجوکیشن افسر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اردو مضمون کا آن لائن کلاس شروع کرانے میں دلچسپی لیں گے۔ اقلیتی اسکولوں کو ٹیچرز بھیجنے کے لیے لیٹر نکالنے کے ساتھ اردو ٹیچرز سے وہ خود رابطہ کریں گے. کوشش کی جائے گی جلد ہی اردو کا بھی آن لائن کلاس شروع کر دیا جائے تاکہ جو نصاب کورونا کے دوران چھوٹے ہیں انہیں مکمل کرایا جاسکے۔

ویڈیو

دراصل ضلع گیا محکمہ تعلیم کے " گیا گائیڈینس پروگرام" کے تحت نویں سے بارہویں کلاس تک کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاس شروع کیا گیا ہے. ضلع تعلیم دفتر احاطے میں آن لائن کلاس کے لیے اسٹوڈیو بھی بنایا گیا ہے جہاں آن لائن کلاس کے لیے چالیس سرکاری ٹیچرز کی تعیناتی کی گئی ہے چونکہ کورونا کی وجہ سے اسکول بند ہیں تو ایسے میں سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ تعلیمی سرگرمیوں سے دور ہیں. لیکن آن لائن کلاس شروع ہونے کے بعدانہیں اپنے چھوٹے ہوئے نصاب کو مکمل کرنے اور امتحان کی تیاری کرنے میں آسانی ہوگی لیکن آن لائن کلاس سے اردو ندارد ہے، جس سے ہزاروں اردو پڑھنے والے طلبہ کو نصاب مکمل کرنے اور تیاری کرنے میں پریشانیوں کا سامنا ہو گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ نو جون سے زوم، واٹس ایپ گروپ کے ذریعے آن لائن کلاس شروع ہوا ہے۔ آن لائن کلاس کی ریکارڈنگ فیس بک اور یوٹیوپ پر شیئر کرنے کے ساتھ لنک واٹس ایپ گروپ پر بھیجے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء پڑھ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.