ETV Bharat / city

گیا :چالیس گھنٹے بعد ریٹائرڈ فوجی کا مغوی بیٹا برآمد - گیا ای ٹی وی بھارت خبر

گیا میں ریٹائرڈ فوجی کے مغوی بیٹے کو بدمعاشوں نے چالیس گھنٹے بعد آزاد کردیا ہے. اغوا کے بعد بدمعاشوں نے پچاس لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے جب اس معاملہ میں سختی بڑھائی گئی تو ریلوے گمتی کے پاس بچے کو چھوڑ کر بدمعاش فرار ہوگئے. پولیس نے اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

ریٹائرڈ فوجی
ریٹائرڈ فوجی
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 1:59 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بدھ کی شام کو ریٹائرڈ فوجی کے بیٹے موہت کمار کو پولیس نے صحیح سلامت بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس کے مسلسل چھاپے اور سخت کاروائیوں کی بنا پر اغوا کاروں نے چالیس گھنٹے بعد مفصل تھانہ علاقہ کے رسل پور گاؤں میں اسے جمعہ کی شام کو ریلوے گمتی کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے.

ایس ایس پی ادتیہ کمار نے کہا کہ بچے کی بحفاظت بازیابی ہماری پہلی ترجیح تھی جس میں ہم کامیاب رہے ہیں۔

اس معاملے میں ضلع اور اس کے قرب و جوار کے علاقے سے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اس کا انکشاف بعد میں کیا جائے گا کہ بچے کو اغوا کیوں اور کس نے کیا ہے؟

حراست میں لئے گئے لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ریٹائرڈ فوجی بالمیکی سنگھ کے سات سالہ بیٹے موہت کو اغوا کیا گیا تھا. وہ بدھ کی شام کو چھوٹے بچوں کے ساتھ سوریہ پوکھر تالاب کے پاس کھیل رہا تھا اسی دوران ایک گاڑی پر سوار تین افراد وہاں پہنچے اور موہت کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے کر چلے گئے اور انہوں نے بچے کو چھوڑنے کے بدلے میں پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا.

اس واردات کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا تھا اور بچے کے اہل خانہ مقامی لوگ اور سیاسی رہنما پولیس پر دباؤ ڈال رہے تھے. اس کے بعد ایس ایس پی ادتیہ کمار نے ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی۔

ایس آئی ٹی نے سائنٹیفک جانچ کی بنیاد پر اغوا کاروں کا سراغ لگایا پولیس چھاپے ماری کے لئے پہنچی تو پولیس کو دیکھ کر بچے کو ریلوے گمتی کے پاس چھوڑ کر بدمعاش فرار ہو گئے.

انہوں نے بتایا کے بچہ با زیاب ہو گیا ہے. کاغذی کاروائی کے بعد ہی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں:اسکول منیجر سے تاوان کا مطالبہ

واضح رہے کہ اس معاملے میں گھر کے لوگوں نے پولیس کے سامنے قریبی رشتہ دار پر بھی شک کا اظہار کیا تھا. پولیس سبھی پہلوں پر تفتیش میں لگی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.