ETV Bharat / city

گیا: فائرعملے اب 'فائر پروف' لباس پہن کر آگ بجھائیں گے - گیا میں کل پانچ فائر اسٹیشن ہیں

محکمہ فائر میں نئی تکنیک اور وسائل کی دستیابی سے اب گیا کے فائر اہلکار آگ بجھانے کے دوران فائر پروف لباس کا استعمال کریں گے۔ گیا کے سبھی فائر اسٹیشنز پر دو- دو عدد یہ خاص لباس دستیاب کرائے گئے ہیں۔

گیا: فائرعملے اب 'فائر پروف' لباس پہن کر آگ بجھائیں گے

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 4:40 PM IST

موسم گرما کے شروع ہوتے ہی ضلع گیا میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے سبب کافی جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔ تاہم ان معاملات کے پیش نظر محکمہ فائر نے بیرون ملک کی طرز پر فائر اہلکاروں کو فائر پروف لباس مہیا کرایا ہے۔ اسے پہن کر ستر سے اسی ڈگری کے درجۂ حرارت میں بھی فائر عملے بآسانی آگ پر قابو پاسکیں گے۔

گیا: فائرعملے اب 'فائر پروف' لباس پہن کر آگ بجھائیں گے

محکمہ فائر کو دیئے گئے اس فائر پروف ڈریس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 'ابرک' کا استعمال کیا گیا ہے، جو آگ میں جلتا نہیں ہے البتہ برقی آگ اس کو جلا سکتی ہے۔

گیا میں کل پانچ فائر اسٹیشن ہیں اور سبھی فائر اسٹیشن پر دو دو عدد فائر پروف لباس دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس تعلق سے شہر گیا کے فائر اسٹیشن کے انسپکٹر اروند کمار نے بتایا کہ' محکمہ کی جانب سے یہ لباس دستیاب کرائے گئے ہیں۔

اس لباس کے ملنے سے اہلکاروں کو آسانی ہوگی۔ آگ کی شدید تپش کی وجہ سے اہلکار بغیر لباس کے آگ پر قابو پانے میں زخمی ہوجاتے تھے تاہم اب اس لباس کو پہن کر آسانی سے آگ بجھا سکتے ہیں۔

اروند کمار نے بتایا کہ اس لباس کو پہن کر یہ نہیں سمجھا سکتا ہے کہ آگ سے وہ نہیں جل سکتے ہیں بلکہ احتیاط ہمیشہ ضروری ہے۔ ہاں یہ ہے کہ تیزی کے ساتھ آگ میں داخل ہوکر گزر سکتے ہیں۔ آگ لگنے کے دوران اگر کوئی شخص اس میں پھنس جاتا ہے تو اس کو آسانی سے نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' موسم گرما میں اکثر آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے محکمہ نے پہلے سے ہی تیاری مکمل کرلی ہے۔ گذشتہ برس دو سو سے زائد آگ لگنے کے واقعات پیش آئے تھے جس میں چھ افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ نوجانور ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: گیا: مو سم گرما کے پیش نظر محکمہ فائر تیاروں میں مصروف

واضح رہے کہ' شہر گیا میں واقع محکمہ فائر کے ناقص انتظامات اور وسائل پر گذشتہ ہفتے ای ٹی وی بھارت نے خبر شائع کی تھی۔ خبر شائع ہونے کے بعد مقامی افسران نے اس تعلق سے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انتظامات کو بہتر بنانے میں مصروف تھے۔ فائر پروف لباس کے دستیاب ہونے سے فائر عملے بھی محفوظ ہوں گے ساتھ ہی آگ پر بھی بآسانی قابو پایا جا سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.