گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں موسم گرما میں آگ لگنے کے واقعات زیادہ پیش آتے ہیں۔ اس میں جھگی جھونپڑی اور کشادہ محلے اور شہر کے تجارتی علاقے سمیت گاؤں میں لگی ربیع فصل وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم اس مرتبہ آگ لگنے کے واقعات کے پیش نظر ضلع ہیڈ کوارٹر پر واقع فائر بریگیڈ اسٹیشن چوکس ہے اور محدود وسائل میں بہتر کام کرنے کی تیاری کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے، حالانکہ یہ دعوی مضحکہ خیز بھی معلوم ہوتا ہے۔
52 لاکھ آبادی والے ضلع میں صرف 28 چھوٹی اور بڑی گاڑیاں ہیں اور اس میں بھی کئی گاڑیاں ان فٹ اور خستہ حال ہیں Shortage of fire brigade in Gaya۔
گزشتہ سال 2021 کے جنوری ماہ سے دسمبر تک آگ لگنے کے 489 واقعہ پیش آیا تھا جس میں جانی و مالی دونوں نقصانات ہوئے تھے۔ محکمہ فائر کے مطابق ضلع میں گزشتہ برس آگ سے جھلس کر پانچ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 13 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔ اسی طرح آگ میں جھلس کر 25 جانوروں کی موت ہوئی ہے جبکہ سو سے زیادہ جانور زخمی ہوئے تھے۔ اسی طرح دو مرغی فارم میں آگ لگنے کی وجہ سے پانچ ہزار سے زیادہ مرغیاں جل کر راکھ ہو گئی تھیں۔
اس برس اس اعداد و شمار کو روکنے کی غرض سے اسی وسائل اور گاڑیوں کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش ہے حالانکہ فائر آفیسر نے محدود وسائل ہونے کی کمی کو دور کرنے کے لیے اس مرتبہ ایک نئی پہل کی ہے۔ بلاکس اور پنچائتوں کے عوامی نمائندوں کا واٹس ایپ گروپ بنا کر آگ سے بچاؤ کے بارے میں پہلے سے ہی بیداری شروع کیا ہے۔
حکومت کی طرف سے گیا کے مان پور بلاک میں ایک اضافی فائر اسٹیشن کھولنے کا منصوبہ ہے تاہم اس منصوبے پر کام شروع اب تک نہیں ہوا۔
گیا فائر اسٹیشن کے افسر اروند کمار نے کہا کہ گیا ضلع 28 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح سب سے پہلے یہ ہے کہ آگ کے واقعات پیش نہیں آئیں اور اس کے لئے عوامی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایل ای ڈی ٹی وی کے ذریعے تشہیر کی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر 112 مقامات پر یہ مہم چلائی جا چکی ہے۔