ETV Bharat / city

گیا: پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈان ہے اسی درمیان شراب مافیا پولیس کے ساز باز سے شراب فروخت کرنے کی تیاری میں ہے۔

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 6:15 PM IST

gaya: fir lodged against police
گیا: پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج

پولیس اور شراب مافیاں کے درمیان شراب بیچنے کی اجازت اور ماہانہ پیسہ نہ دینے کی گفتگو کا ویڈیو وائرل ہواہے، جس کے بعد ایس ایس پی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایف آئی آردرج کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وائرل ویڈیو

وائرل ویڈیو میں گیا کے وشنوپتھ تھانہ کے ایس آئی سے شراب مافیا ممنوعہ شراب فروخت کرنے کی اجازت مانگ رہا ہے۔

ویڈیو کے مطابق شراب مافیا پولیس افسر سے کہتے ہیں کہ' لاک ڈان کی وجہ سے شراب فروخت نہیں ہورہی ہے، ایسے میں وہ اس ماہ کا پیسہ نہیں دے سکتے، جس کے جواب میں ایس آئی کہتے ہیں کہ اس ماہ کا پیسہ نہیں لیاجائیگا، پھر شراب مافیا کہتا ہے کہ تھانے والے کو منع کردیجئے وہ پیسہ لینے نہ آئے جس پر جواب دیتے ہوئے ایس آئی کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے۔'

اسی دوران شراب مافیا کہتا ہے کہ لاک ڈان تو تین مئی تک ہے کیا وہ اس سے قبل شراب فروخت کرنا شروع کردے جس پر ایس آئی کہتے ہیں کہ ہاں شروع کردو'۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ شراب بیچنے والے شخص نے جان بوجھ کر ویڈیو بنایاگیا ہے'۔

اس ضمن میں تھانہ انچارج ادئے شنکرنے بتایاکہ ایس آئی کی آواز کی تصدیق کی جارہی ہے۔ شراب مافیا کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی راجیو مشرانے کہاکہ وائرل ویڈیو موصول ہوئی ہے جسکی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون سب کے لیے برابر ہے جو بھی اس طرح کے غیرقانونی کام کرےگا اسکے خلاف کاروائی کی جائیگی۔آڈیو اور ویڈیو معاملے پر وشنو پتھ تھانہ میں متعلقہ پولیس افسر اور شراب مافیا کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.