ETV Bharat / city

گیا: ڈیوٹی سے غیرحاضر ڈاکٹرز کو 24 گھنٹے میں ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت - کووڈ-19 کے وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز غائب

گیا میں ڈاکٹر اپنی ذمہ داریوں کے تئیں حساس نہیں ہیں، کئی ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ہیں جس کے بعد ڈی ایم نے ڈاکٹروں سے وضاحت طلب کی ہے اور اگلے کچھ گھنٹوں کے دوران انہیں ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ڈاکٹرز وہ ہیں جنہیں کووڈ 19 کے وارڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔

گیا: ڈیوٹی سے غیرحاضر ڈاکٹرز کو 24 گھنٹے میں ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : May 6, 2021, 9:19 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں کئی ہیلتھ مراکز سے تقریبا 10 ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی سے غائب ہیں۔ گیا ضلع کے ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے ان ڈاکٹروں کو 24 گھنٹے کے اندر ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دراصل کورونا وبا کے دوران ہسپتال پر بڑھتے دباؤ کے پیش نظر سول سرجن ڈاکٹر کے کے رائے نے ڈی ایم کو بتایا کہ 'کئی دنوں سے پرائمری ہیلتھ مرکز کے ڈاکٹر غیر حاضر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'غیر حاضر رہنے کے تعلق سے کسی طرح کی کوئی اطلاع ڈاکٹروں نے انہیں نہیں دی ہے'۔

ایسے میں موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم نے سبھی ڈاکٹروں کو چوبیس گھنٹے کے اندر کام پر لوٹنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ 'ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹروں پر ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت کارروائی کی جائے گی'۔

ایسا نہیں ہے کہ صرف ہیلتھ سینٹر سے ہی ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ہیں بلکہ کئی ڈاکٹر کووڈ 19 کے سینٹر سے بھی غیر حاضر پائے گئے ہیں، اب ایسے میں سوال لازمی ہے کہ کیا ایسے کورونا وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے؟ مریضوں کی جان ایسے میں کیسے بچائی جاسکتی ہے؟

ڈاکٹر اپنی ذمہ داریوں کے تئیں کیوں نہیں حساس ہیں، آخر اتنے دنوں سے محکمہ ہیلتھ کیوں نہیں کارروائی کر رہا ہے، کچھ اسی طرح کے سوالات ہیں جو عام افراد کے ذہن میں گردش کررہے ہیں۔

حالانکہ اطلاع ملنے کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک کمار نے ان ڈاکٹرز پر ایکشن لیا ہے، انہوں نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیوٹی جوائن نہیں کرنے والوں پر کارروائی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال سبھی ڈاکٹرز ڈیوٹی جوائن کریں، چھٹی کیوں نہیں لی اس کی جانچ اور وضاحت بعد میں طلب کی جائے گی۔ دراصل گیا میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔سینکڑوں مثبت کیسز اور موت ہونے کے باوجود گیا ہیلتھ سسٹم کی حالت بہتر نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.