ETV Bharat / city

'روڈ سیفٹی مہم کے تحت ایک ماہ تک چلے گی بیداری مہم'

ضلع گیا میں آج سے ایک ماہ تک چلنے والے قومی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گاندھی میدان میں بیداری مہم کے تحت افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں گیا ایم پی وجے کمار مانجھی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ضلع افسر سمیت پولیس محکمہ کے افسران اور تعلیمی اداروں اور سڑک سیفٹی سے متعلق کام کرنے والی تنظیم 'یوا پریاس' کے نمائندوں کی شرکت ہوئی۔

gaya district administration organised awareness mission for road safety

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 7:36 PM IST

گیا گاندھی میدان میں واقع ہری ہر سپرامنیم اسٹیڈیم میں اس موقع پر روڈ سیفٹی کو لیکر ضلع ٹرانسپورٹ افسر جناردھن کمار نے موجود شرکا کو حلف دلایا کہ وہ موٹر وہیکل ایکٹ پر عملدرآمد ہون گے اور اپنی زندگی سمیت سڑک پر چلنے والوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ روڈ سیفٹی کو لیکر ضلع بھر میں بیداری کی غرض سے رتھ اور موٹر سائیکل ریلی کو ایم پی اور افسران نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر ایم پی وجے کمار مانجھی نے کہا کہ' سڑکوں پر حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹریفک اصولوں پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے، تیز رفتاری سے اجتناب کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں، کم عمر افراد کو ڈرائیونگ نہ کرنے دی جائے اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔ اسی طرح ٹریفک سنگلز کی پابندی کی جائے اور دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال بھی لازمی طور سے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان اصولوں پر عملدرآمد سے نہ صرف آپ کی بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی محفوظ رہ سکتی ہیں۔'

انہوں نے متعلقہ محکمہ سمیت پولیس کو بھی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی موٹر وہیکل ایکٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے جائیں ان کے خلاف کاروائی ہو۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سائیڈ سے رشوت لے کر نہ چھوڑا جائے بلکہ جرمانہ کی رقم لے کر رسید دیں۔ حکومت سڑک سیفٹی کو لے کر حساس ہے۔ انہوں نے بیداری مہم پر کہا کہ صرف خانہ پرتی نہیں کی جائے گی بلکہ ہر بڑی جگہوں پر پہنچنے کی کوشش ہو'۔

ڈی ٹی او جناردھن کمار نے کہا کہ' ایک ماہ تک چلنے والی مہم کے دوران سڑک حادثات میں کمی لانے کے لیے ضلع بھر میں عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی۔ 18 جنوری سے شروع ہو کر مہینے بھر چلنے والے روڈ سیفٹی مہم سے اسکولوں کالجوں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو سڑک سے متعلق معلومات دینے کے لیے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ سڑک پر چلنے کے طریقوں کی معلومات فراہم کر بیدار کیا جائے گا۔'

واضح رہے کہ اس مدت میں ضلع بھر میں سڑک سیفٹی سے متعلق پمفلٹ، نعرے، بینر وغیرہ کے ذریعے بھی مہم چلائی جائے گی جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ، پی ڈبلیو ڈی، پولیس، ڈاکٹر، تعلیمی اداروں وغیرہ کے افراد شامل رہیں گے۔

گاندھی میدان میں افتتاحی تقریب میں 'یوا پریاس' کے صدر کوشلندر کمار نے تقریب کی نظامت کی جبکہ اس موقع پر ٹریفک ڈی ایس پی کے علاوہ پرویز عالم، وسیم انصاری، شمیم الحق، پروفیسراشرف، شمشیر خان، فیاض خان وغیرہ کے علاوہ اسکولوں و کالجوں اور این سی سی کے طلباء موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.