ETV Bharat / city

گیا: معروف و بزرگ شاعر ناوک حمزہ پوری کے اعزاز میں ادبی نشست کا انعقاد - بہار ای ٹی وی بھارت خبر

گیا کے شیرگھاٹی میں واقع حمزہ پور کے کڈز گلیکسی اسکول میں عوامی نفاذ اردو کمیٹی اور انجمن ترقی اردو بہار شاخ شیرگھاٹی کی جانب سے اعزازی نشست منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت بزرگ شاعر ناوک حمزہ پوری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض عمران علی نے بحسن خوبی انجام دی۔

ناوک حمزہ پوری
ناوک حمزہ پوری
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 9:47 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں معروف و بزرگ شاعر ناوک حمزہ پوری کے اعزاز میں ادبی نشست منعقد ہوئی۔ ناوک حمزہ پوری دو سو سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ اور انہیں بہار میں مختلف ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے-

ناوک حمزہ پوری کے اعزاز میں منعقد نشست میں ناوک حمزہ پوری کی ادبی و شعری خدمات کے اعتراف میں انہیں مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ جس میں عوامی نفاذ اردو کمیٹی شاخ شیرگھاٹی کی طرف سے "شان اردو ادب" اور انجمن ترقی اردو کی طرف سے "فخر اردو ادب" کے خطاب اور ایوارڈ و توصیفی سند دیکر اعزاز بخشا گیا۔

ناوک حمزہ پوری

گیا کے شیرگھاٹی میں واقع حمزہ پور کے کڈز گلیکسی اسکول میں عوامی نفاذ اردو کمیٹی اور انجمن ترقی اردو بہار شاخ شیرگھاٹی کی جانب سے اعزازی نشست منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت بزرگ شاعر ناوک حمزہ پوری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض عمران علی نے بحسن خوبی انجام دی۔

واضح ہے کہ ناوک حمزہ پوری کے ہزاروں شاگرد ہے جن میں ملک وبیرون ملک کے معروف شعراء بھی شامل ہیں جو ملک اور بیرون ممالک میں ادبی وشعری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ناوک حمزہ پوری کا گھرانہ ادبی گھرانہ ہے۔ ان کے والد مرحوم قوس حمزہ پوری بھی بھارت کے بڑے شاعر وادیب تھے۔

اس تعلق سے عوامی نفاذ اردو کمیٹی کے مگدھ زون کے سکریٹری جمشید اشرف نے بتایا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ہم ناوک حمزہ پوری کی دعاؤں سے نوازے گئے۔ ناوک حمزہ پوری قوم کے سرمایہ ہیں۔ جب کہ انجمن ترقی اردو بہار شاخ شیرگھاٹی کے سکریٹری محمد علی نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو بھی یہ فخر ہوگا کہ ناوک حمزہ پوری کا تعلق ان کے شہر سے ہے۔ ناوک حمزہ پوری چلتے پھرتے ادب ہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.