ETV Bharat / city

گیا میں میانمارکی پانچ خواتین گرفتار - گیا کی خبر

ریاست بہار کے گیا ہوائی اڈہ پر ایک بڑا حوالہ ریکٹ کا انکشاف ہوا ہے جس میں میانمار کی پانچ خواتین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، ان کے پاس سے تین لاکھ امریکی ڈلر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

گیا ایئر پورٹ فائل فوٹو
گیا ایئر پورٹ فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 8:44 AM IST

گیا ہوائی اڈہ پر گرفتار خواتین کے پاس سے ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کو محکمہ کسٹم کے ذریعے ضبط کیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق یہ خواتین میانمار کی بین الاقوامی پرواز سے میانمار (برما) کے لیے فرار ہونے کی فراق میں تھیں، لیکن ہوائی اڈے پر تفتیش کے دوران ان خواتین کوگرفتارکیا گیا۔

وائی اڈے پر تعینات کسٹم کمشنر ایل ٹی بھوٹیا نے بتایا کہ 'میانمار کی پانچ خواتین اپنے بیگ میں تین لاکھ ڈالر رکھ کر میانمار جارہی تھیں، جنہیں چیکنگ پوائنٹ پر پکڑا گیاہے۔ ایک اندازے کے مطابق بھارتی کرنسی میں ان ڈالر کا تخمینہ تقریباً دو کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے، پولیس اب ان تمام خواتین سے پوچھ گجھ کررہی ہے۔

کسٹم کمشنر کے مطابق یہ خواتین مختلف بیگ میں پیسہ لے کر جا رہی تھیں، یہ پیسہ کہاں سے آیا اور کس نے دیا اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے، اس ضمن میں مقامی رابطوں کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

Intro:گیا ہوائی اڈہ پر میانمار کی پانچ خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک بڑا حوالہ ریکیٹ کاانکشاف ہوا ہے۔ Body:ریاست بہار کے ضلع گیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اتوار کے روز میانمار کی پانچ غیر ملکی خواتین کو تیس لاکھ یوایس ڈالر کے ساتھ پکڑا گیاہے ۔
غیرملکی خواتین کے پاس سے ضبط کیا گیا غیر قانونی کرنسی کو کسٹم نے ضبط کرلیا ہے ۔ یہ خاتون میانمار کی بین الاقوامی پرواز سے میانمار (برما) کے لئے فرار ہونے کی کوشش میں تھیں ۔ ہوائی اڈے پر تفتیش کے دوران ان خواتین کوپکڑاگیاہے
Conclusion:ہوائی اڈے پر تعینات کسٹم کمشنر ایل ٹی بھوٹیا نے بتایا کہ میانمار کی پانچ خواتین اپنے بیگ میں 3 لاکھ ڈالر رکھ کر میانمار جارہی تھیں۔ جنہیں چیکنگ پوائنٹ پر پکڑا گیاہے ۔ ہندوستانی کرنسی میں قریب دو کروڑ روپے ہیں۔ حراست میں رکھ کر تمام خواتین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عورت مختلف بیگ میں پیسہ لے کر جا رہی تھیں ۔ یہ پیسہ کہاں سے آیا اور کس نے دیا اس بارے میں انکوائری کی جارہی ہے۔ مقامی رابطوں کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
سرتاج احمد ضلع گیابہار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.