ETV Bharat / city

کم عمری سے ہی ماہی گیری کا کاروبار - ماہی گیر سچن کمار

ضلع گیا کا ایک ایسا نوجوان جو بارہ برس کی عمر سے ہی ماہی گیری کو اپنا ذریعہ معاش بنایا ہوا ہے۔

Fishing business from an early age in gaya
کم عمری سے ہی ماہی گیری کا کاروبار
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 5:53 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ماہی گیری کے شعبہ میں ایک نوجوان بارہ سال کی عمر سے ہی مچھلی پالن کو اپنا ذریعہ معاش بنایا ہوا ہے۔

گیا کے کٹاری ہل کا رہنے والا یہ نوجوان جس کا نام سچن کمار ہے، ان دنوں مچھلی پالن کا کاروبار کرنے کو لے کر سرخیوں میں ہے۔

کم عمری سے ہی ماہی گیری کا کاروبار

سچن نے چھوٹی عمر سے ہی سے مچھلی کا کاروبار شروع کر دیا تھا جس کی وجہ سے اس وقت وہ اپنے علاقے میں ماہی گیری کا ایک بڑا کاروبار شروع کر چکا ہے، سچن کے مطابق مچھلی کے کاروبار کی وجہ سے اس کی معاشی حالت کافی زیادہ بہتر ہوئی ہے۔

گیا ریلوے اسٹیشن کے قریب کٹاری ہل محلے میں ریلوے کی زمین پر بنائے گئے تالاب کو سچن نے ٹھیکہ پر لے رکھا ہے، 20 سے 25 ایکڑ پر ماہی گیری کا ایک بڑا کاروبار اس نے کیا ہے۔

سچن کمار نے اپنے دوستوں کو بھی اس کاروبار سے منسلک کرنے کے ساتھ وہ انہیں خود مختار بھی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سچن اسوقت اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر 8 بڑے تالاب پر مچھلی پالن کا کاروبار انجام دے رہا ہے ج س کی دیکھ بھال کے لیے چالیس افراد کو رکھا ہے۔

سچن کا کہنا ہے کہ ماہی گیری کا کام اس نے اپنے ماما سے سیکھا ہے جن کے ساتھ وہ کم عمری سے کام کرتا تھا اور اسی کو دیکھ کر مچھلی پالن کی طرف اسکی دلچسپی بڑھی ہے حالانکہ اسکا یہ بھی ماننا ہے کہ ابتدائی دور میں اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب اس کا بازار ہر جگہ دستیاب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.