ETV Bharat / city

Chief Minister Minority Employment Loan Scheme: گیا میں پچاس منتخب افراد نے جمع نہیں کی معاہدے کی کاپی

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 8:08 PM IST

وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار اسکیم کے تحت ملنے والی رقوم کے لئے گیا ضلع میں منتخب پچاس افراد نے معاہدے کی کاپی جمع نہیں کی ہے، جس کی وجہ سے دوسروں کے درخواست کو منتخب کرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Gaya Minority Finance Office۔

Fifty elected members in Gaya have not submitted a copy of the agreement

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے لیے منتخب افراد نے معاہدے کی کاپی جمع نہیں کی جاسکی ہے، جس کی وجہ سے دوسرے درخواست گزاروں کو یہ رقم نہیں مل سکی ہے۔ محکمہ کی جانب سے نوٹس جاری کر کے معاہدہ کاپی جمع کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ Chief Minister Minority Employment Loan Scheme۔
گیا میں وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے مالی سال 2017 سے منتخب کئی درخواست گزاروں نے اب تک معاہدے کی کاپی جمع نہیں کی ہے جسکی وجہ سے محکمہ کو دوسرے درخواست گزاروں کا انتخاب کرنے میں پریشانیوں کا سامنا ہے ایسے درخواست گزاروں کی تعداد قریب پچاس سے زیادہ ہے۔ ضلع میں سال 2017 سے 2020 تک 196 افراد کو وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت شرائط کے ساتھ قرض دیا گیا ہے۔ اگر ان سبھی افراد قرض لے لیتے ہیں یا پھر وہ قرض لینے سے منع کر دیتے ہیں تو ویٹنگ میں رہے دوسرے درخواست گزاروں کو یہ رقم ملے گی۔

دراصل وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت کچھ شرائط اور متعین گائیڈ لائنز کے خاکہ کو پورا کرنے والے درخواست گزاروں کا انتخاب ضلع سطح کی سلیکشن کمیٹی کرتی ہے اور اسکے بعد منتخب افراد کو شرائط پر دستخط کرنے کے لیے ایک معاہدہ کاپی دی جاتی ہے اگر یہ معاہدہ کاپی پر دستخط کرکے جب تک جمع نہیں کی جاتی ہے اس شخص کو رقم نہیں ملے گی اور نہ ہی اس کے ذریعے تحریری طور پر لکھ کر جب تک نہیں دیا جاتا ہے کہ وہ قرض نہیں لے گا تب تک دوسرے درخواست گزاروں کو یہ رقم نہیں ملے گی۔

گیا ڈویزن کے انچارج دھرمیش کمار نے فون پر بتایا کہ سال 2017 سے اس طرح کا معاملہ پیش ہے اب تک پچاس سے زیادہ ایسے افراد ہیں جنکا انتخاب ہوا تاہم اب تک انکے ذریعے معاہدہ کی کاپی جمع نہیں کی گئی ہے ویسے افراد کے لیے اب نوٹس جاری کی جارہی ہے اگر نوٹس میں دی گئی تاریخ تک عمل نہیں کیا گیا تو انکا سلیکشن منسوخ کر دیا جائے گا اور انکی جگہ پر ویسے لوگ جو ویٹنگ فہرست میں ہیں یعنی کہ جو ایک دو نمبر سے چھٹ گئے تھے انکو نوٹس دے کر آفر دیا جائے گا کہ وہ قرض لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.