ریاست بہار کے ضلع گیا میں عام انتخابات کی تیاری تقریبا مکمل ہو گئی ہے۔ انتخابات کے متعلق میڈیا کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایشر سنگھ نے یہ جانکاری دی۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ووٹرز کے سہولیات اور تحفظ کا پورا انتظام کیا جا رہا ہے اور لوگ بے خوف ہو کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں'۔