گیا نگر حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے ڈاکٹر پریم کمار کا فیس بک اور ای میل اکاونٹ ہیک ہو گیا ہے۔ ان کے فیس بک آئی ڈی سے غلط میسج اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں۔ پریم کمار نے اس تعلق سے گیا ایس ایس پی کو تحریری طور پر شکایت درج کرائی ہے۔
گیا ٹاؤن حلقہ سے ڈاکٹر پریم کمار بی جے پی کے ممبر اسمبلی ہیں۔ ساتھ ہی وہ اس مرتبہ پہلی کابینہ میں جگہ تو نہیں پاسکے۔ تاہم وہ بہار اسمبلی پٹیشن کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔
ڈاکٹر پریم کمار نے بتایا کہ 'ہیکر نے ان کے فیس بک اکاؤنٹ کو ہیک کر کے غلط تصویر اور غلط معلومات درج کی ہیں، اس کی اطلاع گیا ایس ایس پی کو دینے کے ساتھ ساتھ کوتوالی تھانہ میں بھی ایف آئی آر درج کرانے کی کارروائی جاری ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'سائبر سیل سے بھی مدد مانگی ہے کہ ہیکر کے چنگل سے ان کے اکاؤنٹ کو بچایا جائے کیونکہ مسلسل فیس بک پیج کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہیکرز بار بار پاس وارڈ اور ضروری اطلاع چینج کردے رہے ہیں'۔
مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان فرینڈ لسٹ میں جتنے افراد تھے کسی کو بھی ان کا اکاونٹ شو نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'پولیس اس ضمن میں کارروائی کر رہی ہے۔ جلد ہی اس حرکت کو انجام دینے والوں کو پولیس گرفتار کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ 'فی الحال کس نے یہ کام کیا ہے، یہ کہا نہیں جاسکتا ہے لیکن شبیہ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔'
مزید پڑھیں: ارریہ میں ممنوعہ کف سیرپ کی ہزاروں بوتلیں ضبط
واضح رہے کہ بہار میں سائبر کرام کا معاملہ دن بہ دن بڑھتا نظر آرہا ہے۔ عام آدمی تو دور اب خاص لوگ بھی سائبر حملے کے شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے فیس بک پیج کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ فلورز ہیں۔