ETV Bharat / city

'کورونا سے ڈریں نہیں بلکہ خود کا خیال رکھیں' - محکمہ ہیلتھ

گیا کے سول سرجن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بیداری مہم کی ذمہ داری خود ہی لے لی ہے، کورونا وائرس سے بچاو کے لئے وہ مسلسل لوگوں کوطریقے بتا رہے ہیں۔

'کورونا سے ڈریں نہیں بلکہ خود کا خیال رکھیں'

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 4:21 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا کیسز سے متعلق محکمہ صحت بھی فکر مند ہے۔ سول سرجن برجیش کمار نے باشندوں سے اپیل کی کہ 'لوگ خود بھی اپنا خیال رکھیں، قوت مدافعت بڑھانے کی چیزوں کو استعمال میں لائیں، کورونا سے گھبرائے نہیں بلکہ احتیاطی قدم کے ساتھ ڈٹ کرمقابلہ کریں، اسکے لئے ماسک پہنیں، سماجی دوری کاخیال رکھیں، ہاتھوں کو صابن سے بیس سکنڈ تک دھوئیں، جہاں پانی موجود نہ ہو یاکسی کام میں ہوں تو سینیٹائزر کا استعمال کرتے رہیں۔

'کورونا سے ڈریں نہیں بلکہ خود کا خیال رکھیں'

برجیش کمار نے کہاکہ' ضلع میں کورونا کے بڑھتے کیسز تو واقعی باعث تشویش ہیں تاہم گائیڈ لائن پر عمل کیا جائے تو یقینی ہے کہ جلد ہی اس وبا سے گیا نجات حاصل کرلے گا، شرط یہ ہے کہ خود کو ذمہ دار تسلیم کریں۔

انہوں نے کہاکہ' کورونا وائرس اگر کسی سامان پر ہوتا ہے تو اس سے خطرہ اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک آپ کا ہاتھ اس سے نہ لگے اور پھر اسی سے آپ اپنے منھ اور ناک و آنکھوں کو نہ چھوئیں۔

کورونا وائرس اس وقت ایکٹو ہوتا ہے جب وہ آپ کے ہاتھوں کے ذریعے منھ اور ناک میں جاتاہے، اس لئے کسی بھی سامان کو ہاتھ لگانے کے بعد ہاتھ دھولیں یاسینیٹائز کریں، تبھی کسی حصے کوچھوئیں۔

سول سرجن نے محکمہ ہیلتھ کی تیاریوں کے تعلق سے بتا یا کہ' محکمہ سبھی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں ہیں تاہم اگر کیسز اور زیادہ بڑھے تو پریشانی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ علاج کامکمل انتظام ہے، محکمہ ہیلتھ اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسلسل بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

شہر کوسینیٹائز کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کوذمہ داری سونپی گئی ہے اور میونسپل کارپوریشن پوری محنت کے ساتھ بچاؤ کے کاموں میں مصروف عمل بھی ہے۔

مزید پڑھیں:

گیا میں سینیٹائزیشن مہم جاری

قابل ذکر ہے کہ ضلع گیا میں کورونا سے بگڑتے حالات کے پیش نظر مرکزی وزرات صحت کی سہ رکنی ٹیم نے پیر کو یہاں پہنچ کر جائزہ لیا ہے، کووڈ 19 ہسپتال انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کے ڈاکٹروں کو ہفتے میں ایک مرتبہ ایمس دہلی کے ڈاکٹروں کے ساتھ آن لائن تربیت اور علاج کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.