ETV Bharat / city

گیا میں علاج کے دوران نوجوان کی موت - موہن پور

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اسپتال میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ نوجوان کرونا کامشتبہ مریض تھا۔ کرونا پروٹوکول کے تحت اسکی آخری رسومات اداکی گئی ہے۔

Death of teenager during treatment in Gaya
گیا میں علاج کے دوران نوجوان کی موت
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 11:13 AM IST

ضلع گیا کے موہن پور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں کورونا وارڈ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر این کے پاسوان نے بتایا کہ نوجوان کے والد، بھائی اور دیگر رشتہ دار اسے جئے پرکاش نارائن اسپتال پہلے لے گئے تھے، وہاں اسے صورتحال سنگین ہونے کے بعد مگدھ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔

اس نوجوان کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف تھی۔ اس کے والدین نے بتایا کہ وہ مارچ میں سورت سے گھر آیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے اسے بخار کی شکایت تھی، اسے دیہی ڈاکٹر کو دکھایا گیا۔ اس کے بعد اسے شیرگھاٹی صدر اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں سے جے پرکاش نارائن اسپتال ریفر کیاگیا۔

حالت نازک ہونے پر مگدھ میڈیکل ریفر کردیا گیا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ نوجوان کی موت کے بعد اس کا نمونہ لیا گیا۔ نیز کورونا پروٹوکول کے مطابق اس کے جسم کو ڈھانپ کرکنبہ کے حوالے کیا گیا ہے، نیز آخری رسومات کے بعد لواحقین کو کورینٹین کر دیا گیا ہے۔

نوڈل آفیسر نے بتایا کہ جمعہ کے دن اے این ایم سی ایچ میں بودھ گیا کے ایک 25 سالہ نوجوان اور بھبھوہ کے بھی 25 سالہ نوجوان کو داخل کرایا گیا ہے۔

اب تک یہاں داخل مریضوں کی کل تعداد 121 ہوگئی ہے۔ ان میں سے پانچ کورونا مثبت پائے گئے تھے جن میں سے چار ٹھیک ہوکر گھر واپس ہوچکے ہیں جبکہ ایک ابھی زیرعلاج ہے۔

قریب پندرہ دنوں سے یہاں کرونا کی ٹیسٹ رپورٹ میں ایک بھی مثبت رپورٹ نہیں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.