کیمور:کامیاب ووٹنگ اور ووٹنگ کی شرح میں اضافہ کی غرض سے ان دنوں ضلع انتظامیہ ضلع کے مختلف مقامات پر عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ڈمی پولنگ سینٹر کا قیام کررہی ہے۔
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری اپنے ماتحت افسران کے ساتھ بھبھوا واقع ایکتا چوک پر بنے ڈمی مرکز پہنچے اور مرکز کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے عام رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ مذہب ، ذات پات ، طبقے ، زبان اور مذہب سے بالاتر ہوکر آزاد، پرامن اور غیر جانبدارانہ بن کر جمہوری خقوق کا آزادانہ طور پر استعمال کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرونا انفیکشن کے پیش نظر صفائی ستھرائی، تھرمل اسکریننگز، گلوبز اور معاشرتی فاصلے کے ساتھ ہر پولنگ بوتھز پر مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈی ایم نے رائے دہندگان سے بھی بے خوف ہوکر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 22 اکتوبر کو زیادہ سے زیاد ہ لوگوں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔