ETV Bharat / city

لاک ڈاون: شانتی باغ کا سی اے اے مخالف احتجاج ملتوی

author img

By

Published : Mar 23, 2020, 11:23 PM IST

ریاست بہارکے شہر گیا کے شانتی باغ میں شہریت ترمیمی قانون وقومی رجسٹر برائے شہریت کے خلاف جاری غیر معینہ احتجاج کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

CAA anti protest in postponed until Lockdown in gaya
لاک ڈاون: شانتی باغ کا سی اے اے مخالف احتجاج ملتوی

کوروناوائرس کو لیکر حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کئے جانے کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے، گزشتہ 86 دنوں سے سنویدھان بچاو سنگھرش مورچہ کے زیر اہتمام دھرنا جاری تھا، لاک ڈاون ختم ہوتے ہی دھرنا دوبارہ سے جاری ہوگا۔

ضلع گیا میں بھی کورونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے , اب تک تیس سے زائد مشتبہ مریض بھرتی ہوچکے ہیں ، راحت وسکون کی بات یہ ہے کہ تیس افراد میں اب تک اکیس کی رپورٹ منفی آچکی ہے جبکہ بقیہ کی رپورٹ آنی باقی ہے ۔

اسی کولیکر ضلع انتظامیہ لاک ڈاون کا سختی سے عمل کرارہی ہے ، لاک ڈاون کے اعلان کے بعد سی اے اے کی مخالفت میں جاری دھرنا میں اتوار کی شام کو بھی میٹنگ ہوئی تھی تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکلا، سوموار کو دھرنا منتظمین اور مظاہرین نے دوبارہ سے میٹنگ کی اور فیصلہ لیاکہ عوام کے حق میں دھرنے کو ملتوی کرنا چاہئے، میٹنگ میں کئی مشورے سامنے آئے جسکے بعد اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

حالانکہ کچھ مظاہرین کا یہ بھی کہناتھا کہ دھرنا کو ختم نہیں کیا جائے بلکہ پانچ چھ افراد دھرنے میں نشست کے مطابق موجود رہیں لیکن اس پر بات نہیں بنی جس کے بعد کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے اکتیس مارچ تک کے لئے دھرنا کو ملتوی کیا جائے۔

واضح ہوکہ شہر کے شانتی باغ محلے میں سنویدھان بچاوسنگھرش مورچہ کی جانب سے گزشتہ انتیس دسمبر2019 سے سی اے اے واین آرسی اور این پی آر کی مخالفت دھرنا شروع ہواتھا، قریب 86 دنوں تک کنوینر عمیراحمد خان عرف ٹکاخان کی صدارت میں دھرنا چلا اور سوموار کو کورونا وائرس کے قہر کو دیکھتے ہوئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.