ETV Bharat / city

گیا: وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج کئی بڑے منصوبوں کا جائزہ لیں گے

بہار کے گیا دورہ پر آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار پہنچ رہے ہیں۔ یہاں وہ " گنگا ادھواہ " منصوبہ کے تحت ہورہے کاموں کا جائزہ لیں گے۔

bihar cm nitish kumar visit gaya today
وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج کئی بڑے منصوبے کا جائزہ لیں گے
author img

By

Published : Oct 12, 2021, 3:53 PM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی آج گیا آمد ہے۔ یہاں وہ گنگا واٹر لفٹ پروجیکٹ فار ڈرنکنگ واٹر فیز۔1(gnaga water lift project for drinking water phase 1) کا جائزہ لیں گے۔

دیکھیں ویڈیو

اس منصوبے کے تحت گنگا ندی سے راجگیر نالندہ ہوتے ہوئے پائپ لائن کے ذریعے پانی لاکر گیا کے مانپور آبگلہ میں اسٹاک کیا جائے گا اور پھر یہاں سے اس پانی کو فلٹر کرکے گیا اور بودھ گیا میں سپلائی کی جائے گی۔

یہ پروجکٹ کل 2836 کروڈ کی لاگت سے تعمیر ہوگا اور مارچ 2022 تک بن کر تیار ہوگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 60 فیصد کام ہو گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گیا میں پانی کی قلت اور بحران کو دیکھتے ہوئے اس منصوبے کو منظوری دی تھی۔ سنہ 2018 سے اس منصوبے کے تحت کام ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

'مہنگی بجلی خرید کر ریاست کے لوگوں کی ضرورتیں پوری کی جارہی ہیں'

اس کے ساتھ ہی پھلگو ندی پر بن رہے ربر ڈیم پروجیکٹ کا بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار جائزہ لیں گے۔ گیا میں ان کی آمد سے قبل تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حفاظتی انتظامات پختہ کیے گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ضلع کے اعلیٰ حکام موقع پر موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.