ETV Bharat / city

گیا میں عالمی یوم پولیو کی مناسبت سے بیداری ریلی - روٹری کلب کے زیر اہتمام بیداری ریلی

ضلع گیا میں یوم پولیو کے موقع پر ضلع ویکسینیشن سیکشن اور روٹری کلب کے زیر اہتمام بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا، ضلع ویکسینیشن افسر نے بتایا کہ گزشتہ آٹھ برسوں سے ضلع میں پولیو کا ایک بھی مثبت معاملہ نہیں آیا ہے۔

awareness rally on the occasion of world polio day in gaya
گیا میں عالمی یوم پولیو کی مناسبت سے بیداری ریلی
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 7:14 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں یولیو ڈے کے موقع پر تقریبا پچاس سے زیادہ گاڑیوں پر غبارہ اور پوسٹر لگا کر بیداری ریلی نکالی گئی۔

ریلی گاندھی میدان ریڈکراس سے ہوتے ہوئے کاشی ناتھ موڑ، کلکٹریٹ ہوتے گاندھی چوک تک پہنچی اور پھر وہاں سے ریلی واپس ریڈکراس بھون پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی.

گیا میں عالمی یوم پولیو کی مناسبت سے بیداری ریلی

ریلی میں ضلع ویکسینیشن افسر کے علاوہ روٹری کے تمام ڈاکٹروں کے علاوہ شہر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے شرکت کی.

روٹری کلب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رتن کمار نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے بیداری مہم کے تحت مختلف پروگرامز ہوتے ہیں تاہم اس مرتبہ کووڈ19 کی وجہ سے کوئی بڑا پروگرام تو نہیں ہوا ہے لیکن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریلی نکالی گئی ہے.

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی بیداری مہم مختلف پروگراموں کے تحت بیداری پھیلائی جاتی ہے، ڈاکٹر سریندر نے بتایا کہ گزشتہ آٹھ برسوں سے ضلع سے پولیو ختم ہے لیکن پھر بھی بیداری مہم چلائی جاتی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو خوراک سے محروم نا رہ سکے۔

واضح رہے کہ گیا میں ہربرس بیداری مہم چلائی جاتی ہے جس میں محکمہ ہیلتھ کا تعاون روٹری کلب بھی کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.