گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی کے نزدیک واقع شفیع چک میں علمی مظاہرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مکتب عمر کے تقریبا 35 طلباء وطالبات نے نعت پاک، تقاریر وضو اور نماز کے مسائل قرآن پاک کی تلاوت احادیث مع ترجمہ مسنون دعائیں مکالمے اور ثقافتی پروگرام پیش کیے Awareness conference held in Shafi Chak Gaya۔
مزید پڑھیں:
مظاہرہ میں حصہ لینے والے بچے اور بچیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس سے قبل پروگرام کا آغاز قاری اسامہ صادق کی تلاوت کلام اللہ شریف سے ہوا جبکہ کئی شاعروں نے حمد ونعت کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر تعلیم کی اہمیت پر علمائے کرام اور دانشوروں نے روشنی ڈالی اور عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی زور دیا اور کہا کہ دین کی تعلیم بے حد ضروری ہے۔