گجرات میں گاندھی نگر ضلع کے اڈالج علاقے میں جمعرات کے روز نرمدا نہر سے ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں بر آمد کی گئی۔
چیف فائر آفیسر مہیش موڈھ نے بتایا کہ نوا کوبہ گاؤں کا رہائشی اندرجیت جے ٹھاکر (23) اور ممتا راون (20) نے بدھ کی شام کسی وجہ سے سگڑ گاؤں کے قریب ایک نہر میں چھلانگ لگا دی۔
مقامی لوگوں کی اطلاع پر کل شام سے ہی دونوں کو نہر میں تلاش کیا جا رہا تھا۔ آج صبح فائر بریگیڈکے اہلکاروں کو ان دونوں کی ہاتھ بندھے ہوئے لاشیں جھنڈل گاؤں کے قریب نرمدا نہر سے ملیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔