ETV Bharat / city

لاک ڈاون میں شفاف ہوا یمنا ندی کا پانی - لاک ڈاون میں یمنا ندی کا پانی صاف ہو گیا

لاک ڈاون سے جہاں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے تو وہیں یمنا کے لیے یہ سود مند ثابت ہو رہا ہے، گزشتہ ایک ماہ سے جاری لاک ڈاون کے دوران یمنا ندی کا پانی صاف ہو گیا ہے۔

لاک ڈاون میں شفاف ہوا یمنا ندی کا پانی
لاک ڈاون میں شفاف ہوا یمنا ندی کا پانی
author img

By

Published : May 8, 2020, 8:03 PM IST

یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں میں یمنا کا پانی ایسا نہیں دیکھا، یہ لاک ڈاون کا ہی اثر ہے کہ پوری دہلی میں فضائی آلودگی کم ہونے کے ساتھ ساتھ یمنا کا پانی بھی صاف ہو گیا ہے۔

لاک ڈاون میں شفاف ہوا یمنا ندی کا پانی

کہا جا رہا ہے کہ یمنا کا پانی پچاس فیصد تک صاف ہو چکا ہے، دہلی کے براڑی علاقے کے کنارے گزشتہ کئی برسوں سے یمنا کی صفائی نہیں ہوئی تھی، یمنا کی صاف صفائی کے لیے مرکزی وریاستی حکومت نے کروڑوں روپے کی اسکیم تیار کی۔ لیکن یمنا صاف نہیں ہوا۔

لاک ڈاون کی وجہ سے نہ صرف دہلی ملک بھر میں فیکٹریاں اور کارخانے، کاروباری علاقے بھی پورہی طرح سے بند ہیں، جس کی وجہ سے ان سے نکلنے والا گندا اور تیزاب والا پانی اب یمنا میں نہیں آرہا ہے، جس کا اثر یمنا ندی کو دیکھ کر صاف طور پر نظر آرہا ہے۔

دو ماہ قبل یمنا ندی کا رنگ ماند پڑا ہوا تھا، اب دھیرے دھیرے وہ اپنے قدرتی رنگ میں لوٹ رہا ہے، یمنا کا پانی شفاف ہوتا جا رہا ہے، یمنا کے کنارے کھیتی کرنے والے کسانوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں یمنا بہت صاف ہو گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی ایسا نہیں ہوچا تھا کہ دو بارہ یمنا کو ایسی حالت میں دیکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.