تقریب کا اہتمام سریندر کالی رمن ایڈوکیٹ کے ذریعے کیا گیا۔ دیپک پونیا جونئیر کیڈٹ میں طلائی تمغہ اور ورلڈ ریسلنگ میں چاندی اور حال ہی میں دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اولمپک 2020 ٹوکیوکے لئے 86 کلوگرام زمرے کے لئےکوالیفائی کیا ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی روہنی کورٹ کے سابق جج دلباغ پنیا، چیئرمین، دہلی سرکار کے پیرا میڈیکل، مسٹر راجیو تہلان، سابق سکریٹری، روہنی کورٹ، ستیانارائن شرما، سابق سکریٹری اور روہنی کورٹ اجے اٹری، ایڈیشنل سکریٹری تیس ہزارری کورٹ وِچترا کمار ایڈیشنل سکریٹری روہنی کورٹ بجیندر رانا کلدیپ ڈاباس وغیرہ موجود رہے۔