نئی دہلی، دوارکا کے ڈابری علاقہ میں ایک نابالغ لڑکی کی شکایت پر ایک خاتون کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزم خاتون ایک این جی او چلاتی ہے، جس پر متاثرہ لڑکی نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔ ڈابری پولیس نے 16 سالہ نابالغ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ این جی او چلانے والی خاتون ہائی پروفائل ہے، لہذا وہ بغیر کسی خوف کے اس پر تشدد کر رہی تھی لیکن جب لڑکی نے دہلی کے ڈابری پولیس اسٹیشن میں اپنی آپبیتی بیان کی تو پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کردی۔ متاثرہ لڑکی نے اس سے قبل اپنے اہل خانہ کو واقعے سے آگاہ کیا تھا۔
ڈابری پولیس نے ملزم خاتون کے خلاف پوکسو ایکٹ اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید کاروائی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کہ سنہ 2012 میں مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے POCSO ایکٹ کے تحت مختلف نوعیت کے جرموں کے لیے مختلف سزاؤں کا تعین کیا گیا تھا۔ یہ ایکٹ بچوں کو چھیڑ چھاڑ، عصمت دری اور بدکاری جیسے معاملات سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔