ETV Bharat / city

آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کو پھانسی دی جائے گی: دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ میں ہفتے کے روز سماعت کے دوران جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس ریکھا پلّی کی بینچ نے کہا کہ 'ہم کسی کو بھی نہیں بخشیں گے'۔

Will hang anyone blocking oxygen supply: Delhi HC

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 3:14 PM IST

Updated : Apr 24, 2021, 3:54 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ہفتے کے روز عدالت نے آکسیجن کی کمی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی، ریاستی یا مقامی انتظامیہ کا کوئی افسر آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے تو "ہم اس شخص کو پھانسی دے دیں گے۔"

دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس ریکھا پلّی کی بینچ نے مہاراجہ اگراسن ہسپتال کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کے دوران حکومت کو متبنہ کیا۔

واضح رہے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دہلی کے کئی نجی ہسپتالوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ دہلی حکومت بتائیں کہ کون آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی پر یہ تبصرہ کیا۔

ہفتے کے روز سماعت کے دوران جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس ریکھا پلی کی بینچ نے کہا کہ "ہم کسی کو بھی نہیں بخشیں گے۔''

عدالت نے دہلی حکومت سے کہا کہ 'وہ مقامی انتظامیہ کے ایسے افسران کے بارے میں مرکز کو بھی آگاہ کریں تاکہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرسکے'۔

غور طلب ہے کہ دہلی کے کئی بڑے ہسپتالوں میں اب بھی آکسیجن کا بحران ہے۔ ان تمام ہسپتالوں میں سینکڑوں کورونا مریض زیر علاج ہیں جنہیں مستقل آکسیجن کی ضرورت ہے۔ جئے پور گولڈن ہسپتال، سر گنگا رام اسپتال، بترا ہستپال، گرو تیغ بہادر ہستپال میں آکسیجن کی کمی برقرار ہے۔

اسی درمیان دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 348 افراد کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔ دہلی میں کورونا کی وجہ سے اب تک 13،541 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دہلی میں فی الحال 92،029 فعال کورونا مریض ہیں۔ ان میں سے 48،502 کورونا مریض گھریلو قرنطین میں ہیں۔

Last Updated : Apr 24, 2021, 3:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.