ETV Bharat / city

جمنا ندی کو 2025 تک صاف کر دیں گے: کیجریوال - delhi news

جمنا کی صفائی کے معاملے پر دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ 2025 تک جمنا کو مکمل طور پر صاف کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹ بھی کیا کہ میں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں، مجھے اپنی زبان پر یقین ہے۔ میں اگلے انتخابات سے پہلے جمنا کو ضرور صاف کردوں گا۔

جمنا ندی کو 2025 تک صاف کردیں گے: کیجریوال

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 11:38 AM IST

دہلی کے وزیر اعلیی اروند کیجریوال نے کہا کہ جمنا پچھلے 70 برسوں سے آلودہ ہورہی ہے جس کی وجہ سے اسے کچھ دنوں میں صاف نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم میں نے گذشتہ انتخابات کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ میں آئندہ انتخابات سے قبل جمنا میں ڈبکی لگاؤں گا اور دہلی کے لوگ بھی ڈبکی لگا سکیں گے۔

جمنا ندی کو 2025 تک صاف کردیں گے: کیجریوال

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے اس حوالے سے چھ نکاتی ایکشن پلان تیار کیا ہے جس کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔

1) سب سے پہلے، دہلی حکومت سیوریج ٹریٹمنٹ کے لیے نئے پلانٹ بنائے گی اور موجودہ پلانٹ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔

2) حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دہلی کے چار بڑے نالوں کی صفائی کرے گی۔ ان میں نجف گڑھ نالہ، بادشاہ پور نالہ، غازی پور نالہ اور سپلیمنٹری نالہ شامل ہیں۔

3) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے مطابق صنعتی فضلہ صرف کاغذوں پر صاف کیا جاتا ہے۔ ایسے میں حکومت صنعتی اکائیوں پر کریک ڈاؤن کرے گی۔

4) کچی آبادیوں اور کلسٹر بیت الخلاء کا فضلہ نالوں میں جاتا ہے۔ اسے گٹر سے جوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

چھٹ: جمنا کے گندہ پانی میں عقیدت مند ڈبکی لگانے پر مجبور

5) حکومت اب سب کو سیوریج کنکشن دے گی۔ اس کا ٹیکس پانی کے بل کے تحت وصول کیا جائے گا۔

6) پورے سیوریج نیٹ ورک کے لیے ڈیسلٹنگ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ وقت پر صاف ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.