کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دہلی حکومت نے مختلف علاقوں میں لگائی جانے والی ہفتہ وار بازار کو 31 مارچ تک کے لیے بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
دہلی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ واری بازار شام سے رات 11 بجے تک لگائی جاتی ہے جس میں مقامی افراد پھل اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ گھریلو ضروریات کی اشیاء بھی خریدنے کے لیے آتے ہیں جس کی وجہ سے کافی زادہ ہجوم ہوتا ہے۔
بازاروں میں ہجوم کو دیکھتے ہوئے ان بازاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ ہجوم میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے لہذا احتیاط کے طور پر ہفتہ واری بازار کو 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے 31 مارچ تک اسکول، کالج، سنیما گھر اور نائٹ کلب کو بھی بند کردیئے ہیں۔