ETV Bharat / city

زیادتی کے متاثرین کے ساتھ کہیں بھی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے: راہل گاندھی

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 9:56 PM IST

Updated : Oct 25, 2020, 12:29 AM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اترپردیش کے ہاتھرس میں جس طرح عصمت دری کی شکار لڑکی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ پیش آنے والی واردات کی تردید کی گئی ہے، پنجاب اور راجستھان میں وہ نوبت آنے نہیں دی جائے گی۔

Rahul Gandhi
راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ "پنجاب اور راجستھان حکومتیں اتر پردیش کی طرح عصمت دری کے واقعے کی تردید نہیں کررہی ہیں اور نہ ہی متاثرہ کنبے کو دھمکیاں دے رہی ہیں اور نہ ہی انصاف کے دروازے بند کر رہی ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو میں خود وہاں جاؤں گا اور متاثرہ افراد کے لئے انصاف کی جنگ لڑوں گا"۔

اس سے قبل کانگریس کی ترجمان اور مہیلا کانگریس کی صدر سشمیتا دیو نے آج یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پنجاب کے ہوشیار پور میں پیش آنے والے عصمت دری کے واقعے پر سیاست کررہی ہے اور مرکز میں ان کی حکومت کے تین سینئر وزراء پریس کانفرنس کرکے انتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کو آج پریس کانفرنس میں ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں بات کرنی چاہئے تھی لیکن انہوں نے پنجاب کے ہوشیار پور میں عصمت دری کا معاملہ اٹھایا اور اس واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔ اسی طرح مرکزی وزراء پرکاش جاوڈیکر اور ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھی اس واقعے کا تذکرہ کیا اور پریس کانفرنس میں ملک کی صورتحال کے بارے میں حکومت کے اقدامات کو پیش کرنے کے بجائے، اس واقعہ پر سیاست کرنے کی کوشش کی۔

مرکزی حکومت کے تینوں سینئر وزرا کے بیانات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستمبر میں اتر پردیش کے ہاتھرس میں ایک خاتون کی عصمت دری کے واقعہ پر ان تینوں وزراء نے ابھی تک ایک لفظ نہیں کہا ہے، لیکن ہوشیار پور میں پیش آنے والے واقعے پر انہوں نے تین الگ الگ پریس کانفرنس کرکے اچانک زبان کھولی اور اس واقعے کو سیاسی رنگ دےکر انہوں نے بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے لیے فائدہ بٹورنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے اسے گھناؤنی سیاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس واقعے پر بہت محتاط ہے اور اتر پردیش حکومت کی طرح عصمت دری کے واقعے کو دبانے اور متاثرہ خاندان کے افراد کو ہراساں کرنے کا کام نہیں کررہی ہے۔

Last Updated : Oct 25, 2020, 12:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.