ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ہزاروں افراد حراست میں - لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ہزاروں افراد حراست میں

دہلی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی برتتے ہوئے 3 ہزار 562 افراد کو حراست میں لے کر331 گاڑیوں کو ضبط کیا اور273 ایف آئی آر درج کیے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ہزاروں افراد حراست میں

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 12:50 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ضروری اشیاء کے نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کے لیے 422 پاس جاری کیے گئے ہیں۔

بغیر ماسک لگائے باہر نکلنے والوں پر سختی برتتے ہوئے 160 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔

دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ' دہلی پولیس ایکٹ کی شق 65 کے تحت 3 ہزار562 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جنھیں بعد میں رہا کر دیا گیا جبکہ دہلی پولیس ایکٹ کی شق 66 کے تحت 331 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مکمل سختی کے باوجود عوام بلا وجہ گھروں سے نکل رہے ہیں لہٰذا سختی کرتے ہوئے 273 افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس' کووِڈ-19' سے اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 543 پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.